چائنا اوپن کے ساتھ نڈال کی لگاتار بارہویں جیت گارسیا کی بہترین کارکردگی جاری۔ہالیپ کو ہراکر بنیں چینی کوئین
بیجنگ،9/اکتوبر(پی ٹی آئی) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اسپین کے رافیل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں نک کریگیوس کو زیر کرکے کیرئیر کا 75 واں ٹائٹل حاصل کرلیا۔بیجنگ میں کھیلے گئے مردانہ سنگلز مقابلوں کے فائنل میں رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو راست سٹوں میں شکست دی اور دوسری مرتبہ چائنا اوپن اپنے نام کیا۔عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے نک کرگیوس کو6-1 اور 6-2سے باآسانی شکست دے دی۔یاد رہے کہ رافیل نڈال نے پہلی مرتبہ2005 ء میں چائنا اوپن جیتا تھا جس کے12؍ سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ ٹائٹل حاصل کرلیا ۔ یہ ان کا رواں سال چھٹا ٹائٹل ہے۔رافیل نڈال نے چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے ڈیمریتو کو 6-3،4-6 اور 6-1کے ایک اچھے مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل تک رسائی کی تھی۔چائنا اوپن میں زنانہ مقابلوں میں فرانس کی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے عالمی نمبرایک سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔رومانیہ کی تجربہ کار اسٹار سیمونا ہیلپ کو فرانسیسی کھلاڑی نے 6-4 اور7-6سے ہرا دیا۔سیمونا ہیلپ نے پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک روسی اسٹار ماریا شراپووا کو شکست دے کر ٹورنمنٹ سے باہر کردیا تھا۔ یہاں اتوار کی رات ٹاپ سیڈیڈ نڈال نے ایک گھنٹے32؍ منٹ تک چلے خطابی مقابلے میں دنیا کے 19ویں نمبر کے کرگیوس کو دی۔16؍بار کے گرینڈ سلیام چیمپئن نڈال کے کیئریر کی یہ 75ویں خطابی جیت ہے۔ انہوں نے7؍ بار کرگیوس کی سروس بریک کی۔ نڈال نے اس فتح کے ساتھ ہی سنسناٹی اوپن کے کوارٹر فائنل میں ملی شکست کا بدلہ بھی کرگیوس سے لے لیا۔ 31؍ سالہ نڈال نے 2013ء کے بعد سے پہلی بار ایک سیشن میں 6؍ خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے اس سیشن میں اس سے قبل فرینچ اوپن اور امریکی اوپن کا خطاب جیتا ہے۔ اسپینی کھلاڑی کی یہ لگاتار12ویں جیت ہے۔ دوسری جانب اتوارہی کی رات غیر سیڈیڈ گارسیا نے ایک گھنٹے 52؍منٹ تک چلے خطاب مقابلے میں نمبر ایک بننے جارہی ہالیپ کو6-4،7-6سے ہراکر خطاب اپنے نام کیا۔ پچھلے ہفتہ وہان اوپن جیت چکی گارسیا کی یہ مسلسل12؍جیت ہے۔ اس خطابی جیت کے ساتھ ہی اب وہ پیر کو جاری ہونے والی رینکنگ میں15ویں نمبر سے9ویں نمبر پر پہنچ جائیں گی۔ ہالیپ نے شروعات میں ہی گارسیا کی سرویس بریک کی۔ لیکن گارسیا نے واپسی کرتے ہوئے پہلاسیٹ 6-4سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں3-3 کی برابر پر آنے کے بعد ہالیپ نے دباؤ بنایا۔ حالانکہ گارسیا نے نو بریک پوائنٹ لیتے 4-3 سے سبقت حاصل کی۔ اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ کو ٹائی بریکر میں لی جہاں انہوں نے 6-4،7-6سے اپنے نام کرلیا۔ گارسیا پہلی ایسی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے ایک سال میں وہان اوپن اور چائنا اوپن کا خطاب جیتا ہے۔