عورت کے ہر روپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے میسور کے مہارجہ کالج میدان میں 83منعقدہ کل ہند کنڑا ادبی سمیلن سے مقررین کا اظہارِ خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th November 2017, 10:54 AM | ریاستی خبریں |

میسور،25/نومبر(ایس او نیوز)بروز جمعہ ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے میسور کے مہاراجہ کالج میدان میں83 ؍ویں کل ہند کنڑا ادبی سمیلن کا افتتاح کیا تھا۔ کل بروز ہفتہ دوسرے خواتین کو در پیش مسائل پر بحث کی گئی۔ صبح 10بجے منعقدہ اولین سیشن میں تمام مقررین نے صرف خواتین کو درپیش مسائل پر خطاب کیا۔ منگلور یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سابھیا بھومی گوڈا نے کہا کہ موجودہ حالات میں خاص کر خواتین کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر کوئی خاتون راستے پر اکیلی جارہی ہے تو تمام مرد شہوت کی نگاہ سے اسی کو دیکھتے ہیں ۔کوئی کہتا ہے کہ یہ ایک بدچلن عورت ہے، کوئی کہتا ہے کہ یہ بچوں کو اغواکرنے والی عورت ہے اور نہ جانے کیا کیا۔ موجودہ دور میں مرکزی اور ریاستی حکومت دیہی علاقو ں میں خواتین کے لئے بیت الخلاء تعمیر کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی دہیاتوں میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوتی ہے اور معاملہ دست درازی اور عصمت ریزی تک پہنچ جاتا ہے۔ ڈاکٹر سابھیا نے تیزاب حملہ کی متاثرہ ایک حسینہ کے حوالے سے بتایا کہاکہ ایک مرد جو ان کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے گھر آیا تھااور حسینہ کو دیکھ کر کہا تھا کہ کیوں اس لڑکی پر کئی روپئے خرچ کررہے ہیں اب تو اس لڑکی کی خوبصورتی لوٹ کر نہیں آئے گی اور اس مرد نے حد کو پارکرتے ہوئے گھر والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس لڑکی کو جان سے مار دے۔ آج سماج میں ایک لڑکی کو اس نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اور خاص کر شمالی ہندوستان میں خواتین پر مظالم کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کوئمپو انسٹی ٹیوٹ ، کنڑا اسٹڈیز کی ڈاکٹر لولاکشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لڑکیوں کے لباس پر بھی بحث کی جارہی ہے اور کس طرح کے لباس پہننا چاہئے چرچے ہورہے ہیں۔ مثلاً مندر جارہی خاتون کو کس طرح کا لباس پہننا چاہئے؟ اگر اس نے لگینز پہن لیا تو وہ موضوع بحث بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں بچوں کو دوپہر کا کھانا اگر ایک دلت خاتون تیار کرتی ہے تو اس پر بحث کی جاتی ہے اور اسکولی بچے اس کھانے کو کھانے سے منع کردیتے ہیں۔ ہمارے سماج میں عورتوں کو عزت اور احترام سے دیکھا جاتاہے اور ایک ماں کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اگر وہی عورت کسی پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتی ہے تو اس کو گری ہوئی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اور اس عورت کا بائیکاٹ تک کیا جاتا ہے اور بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی ایک ماں ہے۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے مشہورخاتون صحافی ڈاکٹر ا وجیا نے خواتین کو آواز دی کہ وہ احساس کمتری اور کمزور ہونے کا احساس تک نہ کریں اور مردوں کی جانب سے اس کے اطراف لگائی گئی پابندیوں کو توڑ کرترقی کی جانب آگے بڑھیں۔ اس موقع پر سامعین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کنڑا ساہتیہ سمیلن کے صدر ڈاکٹر منو بلیگار نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ سمیلنوں میں منظور کی جانے والی قراردادوں پر عمل نہیں ہوتا بلکہ گزشتہ سال رائچور میں منعقدہ سمیلن کی اکثر قراردادوں پر باقاعدہ عمل ہوا ہے اور اس مرتبہ بھی منظور کی جانے والی قراردادوں پر ضرور عمل ہوگا۔ کنڑا زبان کی ادیبہ ڈاکٹر یم یس آشادیوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ ڈاکٹر گیتا وسندرا نے تمام سامعین کا خیر مقدم کیا۔ منگلا سریشلا میٹاگڈا نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ ساہتیہ سمیلن کے صدر ڈاکٹرچمپا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...