مرڈیشور میں دھوم دھام سے منایاگیا مہارتھ اتسوا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th January 2020, 8:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20؍جنوری(ایس اؤ نیوز)سیاحتی مقام مرڈیشور میں پیر کو ہزاروں بھگتوں کی شرکت کے ساتھ تاریخی مہا رتھ اتسوا دھوم دھام سے  منایا گیا۔

پیر کی صبح سے ہی بھگت قطار میں کھڑے رہ کر مہا شیو رتھ کی پوجا کی اور اپنی منتوں کو پورا کرنے کےلئے پھل وغیرہ پیش کئے۔ ضلع بھر کے کئی مقامات سے بھگت جاترے میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے۔ شام 30-05بجے کے قریب مرڈیشور مندر انتظامیہ کی طرف سے انتظامیہ کے ذمہ دار ڈاکٹر آر این شٹی ، شری پاد کامت نے شیو کی پوجا کی اور رتھ کھینچنے کا افتتاح کیا۔ اولگا منٹپ کا چکر لگا کر رتھ دوبارہ مندر پہنچا ۔ اس موقع پر کھلونے ، مٹھائی ، فیشن کی دکانیں لگائی گئی تھیں۔

رکن اسمبلی سنیل نائک، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، گوپال نائک، کرشنا نائک، ایس ایس کامت، پانڈونائک، موہن نائک وغیرہ موجود تھے۔ اے ایس پی نکھیل بی کی نگرانی میں سی پی آئی پرکاش کی رہنمائی میں پولس سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...