مرڈیشور میں چاقو سے حملہ کرنے کا معاملہ : ضلع پنچایت ممبر سمیت سات افراد پر پولس نے درج کیا کیس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2020, 10:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍فروری(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور کے کائی کنی بستی میں ہوئے چاقو حملہ معاملےمیں زخمی شخص  سنتما ناگپا نائک نے کلیدی ملزم موہن تمیا نائک  سمیت ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا اور دیگر پانچ افراد کے خلاف پولس میں  شکایت درج کرائی ہے اور  الزام لگایا ہے کہ کائی کنی گرامین سہکاری سنگھا کے  انتخابات کے معاملے کو لےکر اُن  پر حملہ کیاگیا ہے۔

بقیہ ملزمین کی شناخت راما سکرا نائک تیرن مکی، گنیش جینت نائک کنڑا اسکول ماولی -2،دیپک راجو نائک جنتا کالونی تیرن مکی کائی کنی ، اکھلیش نائک جنتا کالونی تیرن مکی ، گوپال تمپا موگیر جنتا کالونی تیرن مکی کے طورپر کی گئی ہے۔

شکایت درج کرلینے کے بعد مرڈیشور پولس جانچ کررہی ہے۔ اس سے پہلے بتایا جارہا تھا کہ زمین کے آپسی معاملے کو لے کر  موہن نائک نے  ناگپا پر حملہ کیا تھا، مگر اب انتخابات کے معاملے کو لے کر حملہ کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے  اور سات افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔