منڈگوڈ:رکن اسمبلی ایچ کے پاٹل نے کیا چیگلّی ڈیم کا معائنہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2019, 10:21 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ15/اگست (ایس او نیوز) گدگ ودھان سبھا حلقے کے رکن اسمبلی ایچ کے پاٹل نے منڈگوڈ تعلقہ کے چیگلّی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر سیلاب سے متاثرہ ڈیم اور آس پاس کے کھیتوں کا معائنہ کیا۔

خیال رہے کہ بھاری برسات کے بعد چیگلّی ڈیم ٹوٹ جانے سے وہاں کے کسانوں کا زبردست نقصان ہوا ہے۔یہاں کے کسانوں نے قرضہ جات لے کر جو فصلیں اگائی تھیں، وہ سب سیلاب کی نذر ہوگئی ہیں۔متاثرہ کسانوں نے رکن اسمبلی ایچ کے پاٹل کے روبرو اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ اب آگے زندگی بسران کے لئے انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔ا س کے علاوہ قرضہ جا ت واپس ادا کرنے کے لئے بھی ان کے پاس دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔اس لئے رکن اسمبلی ان پر رحم کریں اور ان کے بوجھ کو ہلکا کرنے کا راستہ دکھائیں۔

ایچ کے پاٹل نے تباہ حال کسانوں کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ حالات بہتر ہوجائیں گے اس لئے وہ مایوس نہ ہوں۔وہ ان کی مشکلات کو حکومت کے علم میں لائیں گے اور جتنی جلدی ممکن ہوگا انہیں امداد اور معاوضہ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ضلع شمالی کینرا کے کانگریس صدر بھیمنّا نائک، سابق رکن اسمبلی رودرپّالمانی، سابق رکن پارلیمان آئی جی سندی، منڈگوڈ کانگریس کے  لیڈر کرشنا ہیرلّی کے علاوہ بہت سارے کانگریسی لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...