آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینس کی سن رائزرس حیدرآباد پر 34 رن سے شاندار جیت

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2020, 10:14 PM | اسپورٹس |

شارجہ،4؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے چھوٹے میدان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 208 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر حیدرآباد کو سات وکٹ پر 174 رن پر روک کر مقابلہ 34 رن سے اپنے نام کرلیا۔ ممبئی نے آئی پی ایل 13 میں تیسری جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ ممبئی کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت تھی اور اس کے چھ پوائنٹ ہوگئے ہیں۔

کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ روہت حالانکہ چھ رن بناکر پہلے اوور میں آوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد سبھی بلے بازوں نے جم کر رن جمع کیے۔ سلامی بلے بازو کوئنٹن ڈی کاک نے 39 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔

سوریا کمار یادو نے 18 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں میں ایک چار اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 19گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کیرون پولارڈ نے 13 گیندوں پرناٹ آوٹ 25 رنز میں تین چھکے لگائے۔ آخری اوور میں اترنے والے کرنال پانڈیا نے چار گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 20 رنز بنائے۔

اننگز کے آخری اوور میں 21 رنز گئے اور ممبئی کا اسکور 208 رنز تک پہنچا۔ شارجہ میں لگاتار ساتویں اننگز میں 200 سے زائد کا اسکور بنا۔ حیدرآباد کے لئے سندیپ شرما نے 41 رن پر دو، سدھارتھ کول نے 64 رن پر دو اور راشد خان نے 22 رنز پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ حیدرآباد نے اس مقابلے میں زخمی بھونیشور کمار اور خلیل احمد کی جگہ سندیپ شرما اور سدھارتھ کول کو ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن دونوں گیندباز دو۔دو وکٹ لینے کے باوجود مہنگے ثابت ہوئے۔

حیدرآباد کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 44 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔ جانی بیئرسٹو نے 15 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 اور منیش پانڈے نے 19 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ کین ولیم سن تین اور پریم گرگ نے پانچ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما 10 اور عبد الصمد 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صمد نے نو گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکے لگائے۔ صمد نے بمراہ کی گیندوں پر دونوں چھکے لگائے۔

حیدرآباد کی ٹیم ایک وقت دسویں اوور میں ایک وکٹ پر 94 رنز بنا کر اچھی پوزیشن میں تھی لیکن اس کے بعد ان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ منیش ٹیم کے 94 رن، ولیم سن 116، پریم 130 اور وارنر 142 پر آؤٹ ہوئے۔ وارنر کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی حیدرآباد کا چیلنج بھی ختم ہوگیا۔ ممبئی کی طرف سے بمراہ نے 41 رن پر دو وکٹ، جیمس پیٹنسن نے 29 رن پر دو وکٹ اور ٹرینٹ بولٹ نے 28 رن پر دو وکٹ اپنے نام کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...