بھٹکل تعلقہ بائیلور کی سرکاری اسکول میں ممبئی ٹرسٹ کی جانب سے  طلبا کے درمیان مفت نوٹ بک کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2019, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍اگست)ایس اؤ نیوز)ممبئی کی سدگرو شری انیرودھ باپو اُپاسنا ٹرسٹ کی جانب سے بائیلور کی سرکاری پرائمری اسکول کے طلباکے درمیان مفت میں  نوٹ بک تقسیم کئے گئے۔

تعلیمی وسائل مرکز کی افسر یلما نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے شری انیرودھ ٹرسٹ کے تعاون کی ستائش کی۔والدین سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کی ترقی کے متعلق فکر کریں۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر شنکر دیواڑیگا نے پروگرام کی صدارت کی۔ استاد محمد رفیق نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ شری انیرودھ ٹرسٹ کی جانب سے ابھی تک 8500طلبا کے درمیان 10لاکھ روپیوں کے نوٹ بک تقسیم کئے جانےکی جانکاری دی ۔ کیشوؤ بلسے نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اسکول کی صدر مدرسہ گیتا نیتریکر نے استقبال کیا تو استاد ایم ٹی گوڈا نے شکریہ اداکیا۔ وجئے گنگا نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...