ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کی ممبر وکیل آل میترا کا بھٹکل دورہ : کچرانکاسی مرکز کامعائنہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2020, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍جنوری(ایس اؤ نیوز)ماحولیاتی تحفظ پالیسی کمیٹی کو سپریم کورٹ سے نامزد ممبر وکیل آل میترا پاٹل جمعرات کو بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے شہر کے کچرا نکاسی مرکز کے متعلق افسران سے جانکاری حاصل کی۔

کچرا نکاسی کے متعلق گزشتہ 2دہوں سے کیا کیا کام ہوا اور اس میں کتنا سدھار آیا ہے  اس کا جائزہ لینے کے بعد وکیل آل میترا نے غریبوں کے لئے تن ڈھانکنے کا بہترین کام انجام دینے والی ’کپڑا بینک ‘ کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا اور اس کی ستائش کی۔ شام کو ساگر روڈ پر واقع کچرانکاسی مرکز پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے کئی دہوں سے صفائی مہم کے تحت ملک بھر کا دو رہ کرتی رہی ہوں۔ 1996میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتےہوئے کچرا نکاسی اور صفائی کے متعلق اقدامات کا مطالبہ بھی کی ہوں۔ اس موقع پر بھٹکل چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔