مقید صحافی صدیق کپن اپنی بیمار والدہ سے آن لائن ملاقات کریں گے، سپریم کورٹ نے دی منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2021, 9:34 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،22؍جنوری(ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش میں ہاتھرس کے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر جانے کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آزاد صحافی صدیق کپن کو جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی والدہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

جیسے ہی اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں بینچ کے سامنے شروع ہوئی ، ریاستی حکومت نے سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ اس پر کپن کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، جبکہ درخواست گزار کی 90 سالہ والدہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے تڑپ رہی ہیں۔

مسٹر سبل نے کہا کہ جیل ضابطہ کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں ، اس کے مؤکل کی والدہ اپنے بیٹے سے بات نہیں کرسکتی ہیں۔ ان کی درخواستوں پر ، سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کا انتظام کرے گی تاکہ کپن اور اس کی والدہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرسکیں۔

بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کی اجازت دینے پر اتفاق کیا اور سماعت اگلے ہفتے پیر تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ سال اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ہی کپن جیل میں بند ہیں۔ انہیں اترپردیش پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ ہاتھرس کے واقعے کے بعد موقع واردات پر جارہے تھے ۔ تب سے وہ جیل میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کسانوں کو ہراساں کرکے اقتدار میں ٹکنا مشکل:اکھلیش یادو

حکومت کا جو کسانوں کے ساتھ رویہ ہےاس کو لے کر غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے اس تعلق سے کہا ہےکہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کسانوں کو ہراساں کرکے کوئی اقتدار میں نہیں ٹک سکتا۔

ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی، 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نےاعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے-

ملاپورم لوک سبھا ضمنی الیکشن: ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ایس ڈی پی آئی امیدوار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے ملاپورم میں  منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ملاپورم لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔

بنگال انتخابات: 42 مسلمانوں سمیت ٹی ایم سی کی 291 امیدواروں کی فہرست جاری

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنے روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹوپادھیائے انتخاب لڑیں گے۔

منڈیا میں پارک لاری سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ موقع پر ہی چار کی موت

سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے تیزرفتار کار کی ٹکر سے کار پر سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سنیچر کی اولین ساعتوں میں منڈیا ضلع کے مدّور تعلقہ کے کوپّا سرکل کے قریب  بنگلور۔میسور نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی، 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نےاعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے-