بھٹکل تنظیم کومالی اعتبار سے مضبوط کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت؛ کیا زکواۃ کی رقم تنظیم کو نہیں دی جانی چاہئے ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2020, 11:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18ْ/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل اور اطراف کا سب سے قدیم قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سوسال سے بھی زائد عرصہ سے اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے۔ ابھی بھٹکل میں چل رہے کورونا  لاک ڈاون کے نتیجے میں پیدا شدہ تکلیف دہ صورتحال ہو یا  کورونا مریضوں کی امداد کو لے کر انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرنا ہو  یا پھر عام حالات میں بھٹکل میں امن و امان کی بحالی کا معاملہ  ہو،  ضلعی اور تعلقہ انتظامیہ کا تعاون لے کر یہ ادارہ ہمیشہ سے متحرک   اور سرگرم رہا ہے۔ لیکن اس ادارے کو ہر اعتبار سے مضبوط کرنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے بالخصوص مالی اعتبار سے اسے مضبوط بنانے کے لئے ہر صاحب خیر حضرات کو آگے آنے کی ضرورت ہے، اب چونکہ رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے  اور اس ماہ مبارک میں اللہ ایک نیکی کا ثواب ستر گناہ زیادہ عطا فرماتے ہیں جو حضرات اپنے مال کی زکوۃ نکالتے ہیں اُنہیں چاہئے کہ وہ تنظیم کی خدمات  کو سامنے  رکھتے ہوئے اپنی زکوۃ کا بڑاحصہ تنظیم کو فراہم کریں تاکہ ان کی زکوۃ کی رقم صحیح مصرف میں مستحقین تک پہنچ پائے اور اس کا بھرپور اجر انہیں مل پائے۔

صاحب خیر حضرات  اس مبارک مہینہ میں  اپنی زکواۃ کے ساتھ اپنے   عطیہ جات  بھی  اس ادارہ کو فراہم کرسکتے ہیں تاکہ ادارہ مزید مضبوطی کےساتھ اور مضبوط عزائم کے ساتھ  عوام الناس کی خدمت  کرسکے۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ ہر سال زکوۃ بجٹ ترتیب دے کر مختلف مدوں میں مستحقین کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اس سلسلہ میں طلبہ و طالبات کی اسکول و کالج فیس کی ادائیگی،  مستحقین کو  ماہانہ راشن کی فراہمی بیماروں کے علاج معالجہ  کے لیے امداد اور اور شادی بیاہ کے لیے امداد قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ مسافرین، لاوارث میتوں کی تجہیز و تدفین، اور تالیف القلوب، وغیرہ مدوں کے تحت بھی  امداد دی جاتی ہے ان تمام امور کی انجام دہی کے لئے ایک کثیر رقم   کی ضرورت ہوتی ہے ، جنرل سکریٹری کے مطابق  تنظیم کو جس  قدر زیادہ  زکوۃ کے رقم حاصل ہوگی اسی قدرادارہ اپنے زکوۃ بجٹ کو وسعت دے  کر زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مدد کر سکے گا۔

خیال رہے کہ تنظیم کی طرف سے ہر ماہ 300 سے زائد گھروں کو راشن فراہم کی جاتی ہے، جبکہ ہر سال دوسو سے زائد ضرورت مند طلبہ و طالبات کی اسکول یا کالج فیس کی  راست ادائیگی کی جاتی ہے تاکہ  قوم و ملت  کے افراد تعلیم کے میدان  میں ایک دوسرے پر  سبقت لیتے ہوئے آگے بڑھیں اور  قوم و ملت کی بھی باگ دوڑ سنبھال سکیں اور ایک اچھے شہری بن کر ملک کی بھی خدمت کرسکے۔ ایسے میں صاحب خیر حضرات کو تنظیم کے ذریعے انجام دیئے جانے والی خدمات اور سرگرمیوں کی نہ صرف ستائش کرنی چاہئے بلکہ  اس ادارہ کو  دل کھول کر اپنی جانب سے امداد فراہم کرنی چاہئے۔

امداد فراہم کرنے کے لئے صاحب خیر حضرات تنظیم کے عہدیداران و ذمہ داران یا اپنے حلقے کے تنظیم اراکین انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں، مزید تفصیلات کے لئے تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی سے موبائل نمبر 9880066326 پر بھی  رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...