اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے معاملات؛ یلاپور سے سات، ہوناور سے پانچ اور بھٹکل کے ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹیو؛ کمس سے 12لوگ ڈسچارج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2020, 2:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/جون (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع کی طرح اب اُترکنڑا میں بھی کورونا کے معاملات میں روزبروز اضافہ دیکھا جارہا ہے ، کل ایک ہی دن 14 معاملات سامنے آنے کےبعد کہا جارہا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں  ایک ہی دن میں معاملات سامنے آئے ہیں مگر آج اُس سے بھی زیادہ معاملات سامنے آنے کا خدشہ ہے۔

فی الوقت جو اطلاع موصول ہوئی ہے ، اس کے مطابق یلاپور میں  کورونا کے سات معاملات، ہوناور میں پانچ، منڈگوڈ میں دو، کاروار  میں دو، گوکرن میں ایک، بھٹکل میں ایک اور سرسی میں ایک  کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو ہونے کی  خبر ہے۔  اس کے علاوہ مزید کتنے لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، اُس کی جانکاری شام پانچ بجے آنے والی محکمہ صحت کی ہیلتھ بلٹین کے بعد ہی  ہوسکتی ہے۔

بھٹکل میں جس شخص کی رپورٹ آج کورونا پوزیٹیو آئی ہے، وہ قریب آٹھ روز قبل وجئے واڑا (آندھرا پردیش) سے آیا تھا اور آتے ہی اسے سرکاری اسکول میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ   مخدوم کالونی کا یہ شخص  جس شخص کے ساتھ بھٹکل آیا تھا اُس کی رپورٹ دو روز قبل ہی پوزیٹیو آچکی ہے۔

کمس سےبارہ لوگ ڈسچارج:   کمس میں ایک طرف کوویڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں دوسری طرف  تقریبا ہر دو دن میں  لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہورہے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل اتوار کو کاروار انسٹی  ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس) سے 12 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں جن میں ہلیال کے 32 سالہ اور 34 سالہ شخص، بھٹکل کی 42 سالہ خاتون اور 45 سالہ شخص، سرسی سے 43 سالہ  عورت، ہوناور سے 60 سالہ عورت، کاروار سے 42 سالہ شخص، ہوناور سے 67 سالہ عورت اور 78 سالہ شخص، کمٹہ سے 24 سالہ اور 28 سالہ  لڑکی اور  42 سالہ شخص شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...