بھٹکل میں کورونا کے مزید سات معاملات آئے سامنے؛ دوسرے مرحلے میں تعداد بڑھ کر ہوگئی 28؛ پرائمری رابطے میں آنےوالوں کی رپورٹ بھی پوزیٹو آنے کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th May 2020, 1:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج اتوار کو بھی کورونا کے سات مزید پوزیٹو معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے مرحلے میں  کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے۔

5/مئی کو جب ایک 18 سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی تو اُس کے تمام گھروالوں کے  تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے تو پہلے دن 12 لوگوں کی رپورٹ آئی تھی، اُسی دن روانہ کرنے والے سیمپلوں میں آج اتوار کو تین لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے جبکہ اگلے دن روانہ کئے گئے سیمپلوں میں چار لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔ اس طرح آج اتوار اُسی ایک لڑکی کے رابطے میں آنے والے سات لوگوں کی رپورٹس پوزیٹو آئی ہے۔

ایک ہی گھر کے پانچ لوگ:   کل سنیچر کو نوائط  کالونی کی   ایک 15 سالہ لڑکی کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی، آج اُس کی بڑی بہن، اُس کے والد، والدہ، اور دو بھائیوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔

ایک  رکشہ ڈرائیور کی بھی رپورٹ پوزیٹو:   آج جن سات لوگوں کی  رپورٹ پوزیٹو آئی ہے، اُس میں مینگلور فرسٹ نیورو اسپتال جاکر واپس آنے والی  خاتون  کا بدریہ کالونی میں رہنے والا 35 سالہ رکشہ ڈرائیور، اُس خاتون کی نوائط کالونی میں رہنے والی بھابھی، بھابھی کے والد، والدہ اور دو بھائی یعنی ایک ہی گھر کے چار لوگ ہیں، اس گھر کی ایک 15 سالہ  لڑکی کی رپورٹ کل سنیچر کو ہی پوزیٹو آئی تھی۔ آج پوزیٹو انے والا ساتواں مریض مدینہ کالونی میں اُن ہی کے گھر میں رہنے والا قریبی رشتہ دار 17 سالہ لڑکا ہے۔

مریضوں میں ناراضگی:   آج جن لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، وہ  اس  بات کو لے کر مطمئن تھے کہ جمعہ اور سنیچر کو آنے والی کورونا پوزیٹو  رپورٹس میں اُن کے نام شامل نہیں ہیں حالانکہ تماموں کی سیمپل ایک ساتھ لئے کر جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، مگر  آج اُن ہی بچے کچے لوگوں کی رپورٹس بھی پوزیٹو آگئی ہے جس پر اُن لوگوں میں سخت ناراضگی اور بے چینی پائی جارہی ہے۔ آج کے تازہ معاملات سامنے آنے کے بعد بعض لوگ رپورٹس کو لے کر شکوک و شبہات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

کیا کہتے ہیں نوڈل آفسر:   ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا کے معاملات کو ہینڈل کرنے کے لئے خصوصی طور پر تعینات نوڈل آفسر ڈاکٹر شرت نائک نے بتایا کہ  جن لوگوں کی رپورٹس پوزیٹو آئی تھی یا آرہی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں  ہے  کہ دیگر تمام کی رپورٹس نیگیٹو ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی کی بھی نیگیٹو رپورٹس ہمیں موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر  شرت کا کہنا ہے کہ  بنگلور لیباریٹری میں ریاست کے مختلف علاقوں سے  ہر روز ہزاروں کی تعداد میں  تھوک کے سیمپل  پہنچ رہے ہیں، جن سیمپلوں کی جانچ ہوکر رپورٹ پوزیٹو آتی ہے، تو ہمیں فوری طور پر پوزیٹو آنے والے مریضوں کے نام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جارہا  ہے تاکہ اُن لوگوں کو پہلی فرصت میں ہم دوسروں سے الگ تھلگ کرسکیں۔ اس  بنا پر جب تک دیگر تمام لوگوں کی رپورٹس ہمیں موصول نہیں ہوتی ہم یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ دیگر تماموں کے رپورٹ نیگیٹو ہیں۔ ہم اس کوشش میں لگے ہیں کہ بھٹکل کے جتنے لوگوں کی رپورٹس ابھی  تک ہمیں موصول نہیں ہوئی ہیں، اُن تماموں کی رپورٹس بھی ہمیں جلد سے جلد ارسال کیا جائے۔

گلف کے پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرا مرحلہ کتنا دراز ہوگا:   21/مارچ کو بھٹکل کے ایک نوجوان کی رپورٹ جب کورونا پوزیٹو آئی تھی تو  وہ بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا کا کورونا کا پہلا کیس تھا، نوجوان 19 مارچ کو دبئی سے مینگلور ائرپورٹ اُترتے ہی اُسے سیدھے وینلاک اسپتال لے جایا گیا تھا، دو روز بعد اُس کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی،  اُس کے بعد سے گلف کے کنکشن پر ایک کے ایک بعد 11 کورونا معاملات سامنے آئے تھے۔ اُس پہلے مرحلے کے تمام کورونا مریض  صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، جس کے بعد بھٹکل کے عوام نے راحت کی سانس لی تھی کہ کورونا کا بھٹکل سے خاتمہ ہوچکا ہے۔ لیکن  5/مئی کو ایک 18 سالہ لڑکی میں کورونا کے اثرات پیش آنے کے ساتھ ہی بھٹکل میں کورونا کا دوسرے  مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور بھٹکل اور ضلع اُترکنڑا میں چار دن میں ہی  کورونا کی تعداد  تیزی سے بڑھتے ہوئے  28  تک پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ  دوسرے مرحلے میں ملے کورونا مریضوں میں سے اب تک 19 مریضوں کو کاروار  کیمس میں شفٹ کیا جاچکا ہے۔ لیکن مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال کے کنکشن سے دوسرے مرحلے میں کورونا کے ایک کے بعد ایک مریض کورونا سے متاثر ہونے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد بھٹکل کے  ڈاکٹرس بھی اب تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔  

یاد رہے کہ پہلے 5/مئی کو ایک لڑکی کی رپورٹ پوزیٹو آئی، پھر 8 مئی کو ایک ساتھ 12 رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے سے پورا شہر دھل کر رہ گیا، اگلے روز یعنی 9 مئی کو پھر 8 رپورٹس پوزیٹو آئی، سلسلہ  مزید بڑھتے ہوئے آج پھر سات کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔ ایسے میں نوڈل آفسر بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ جب تک لیباریٹری سے دیگر لوگوں کی نیگیٹو رپورٹس موصول نہیں ہوگی اُس وقت تک ہم کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ بھٹکل میں کورونا کے دوسرے مرحلے کا یہ سلسلہ  آخر کب  اور کہاں جاکر رُکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...