آج جمعرات کو بھٹکل میں 4 صفر المظفر؛ اتوار شام کو چاند دیکھے جانے کی رویت ثابت؛ بھٹکل قاضی صاحبان کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd October 2019, 10:28 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل قاضی صاحبان نے اعلان کیا ہے کہ اتوار29/محرم  کی شام  کو پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کاسرکوڈ میں  چاند دیکھے جانے کی رویت ثابت ہوگئی ہے، اس مناسبت سے پیر 30ستمبر کو  یکم صفر المظفر 1441 ہے، جس  کی  مناسبت سے آج جمعرات کو صفر کی 4 تاریخ ہے۔ 

قاضی صاحبان نے بتایا کہ کاسرکوڈ میں چاند دیکھے جانے کی خبر کل بدھ کی شام کو موصول ہوئی تھی،  ضروری تحقیق کے بعد آج  اس بات کا اعلان کیا جارہا ہے کہ  پیر کو ہی یکم صفر ہے۔ 

قاضی  صاحبان مولانا محمد اقبال مُلا ندوی، مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی اور  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...