محمد سراج نے ظہیر اور کمبلے کو پیچھے چھوڑ کپل دیو کے ریکارڈ کی برابری کی

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2021, 11:51 PM | اسپورٹس |

لندن، 17؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) تاریخی لارڈس کے میدان پر ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 151 رنوں سے شکست دے کر فتح کا پرچم تو لہرایا ہی، اس ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈ بھی ٹوٹے۔ اس دوران ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج نے بھی ایک ریکارڈ بنایا جس پر کم ہی لوگوں کی نظر گئی۔ دراصل انھوں نے لارڈس میں کھیلے گئے اپنے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹ لیے اور یہ کارنامہ کرنے والے ہندوستان کے واحد گیندباز کپل دیو تھے۔ گویا کہ محمد سراج نے کپل دیو کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

محمد سراج نے لارڈس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 4-4 وکٹ لیے۔ کپل دیو نے 1982 میں 8 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا اور انھوں نے پہلی اننگ میں 5 وکٹ اور دوسری اننگ میں 3 وکٹ لیے تھے۔ کپل کے علاوہ سابق تیز گیندباز ظہیر خان، آر پی سنگھ اور موجودہ کھلاڑی ایشانت شرما لارڈس میں ایک ٹیسٹ میں 7-7 وکٹ لے چکے ہیں۔ اس میدان پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑیوں کی بات کریں تو اس میں ایشانت سرفہرست ہیں۔ ایشانت نے یہاں اب تک 17 وکٹ لیے ہیں۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر اسپن کے جادوگر انل کمبلے کا نام آتا ہے جنھوں نے لارڈس میں مجموعی طور پر 12 وکٹ لیے۔

واضح رہے کہ لارڈس ٹیسٹ کی آخری اننگ میں ہندوستانی تیز گیندبازوں نے پہلے بلے بازی سے کمال دکھایا، اور پھر اپنی بہترین گیندبازی سے انگلینڈ کی بلے بازی کو تہس نہس کر دیا۔ ہندوستان نے میچ کے پانچویں اور آخری دن انگینڈ کے سامنے 60 اوور میں 272 رن کا ہدف رکھا تھا، لیکن محمد سراج (32 رن دے کر 4 وکٹ)، جسپریت بمراہ (33 رن دے کر 3 وکٹ)، ایشانت شرما (13 رن دے کر 2 وکٹ)، اور محمد سمیع (13 رن دے کر 1 وکٹ) نے انگلش ٹیم کو 52ویں اوور میں ہی 120 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...