مودی-شاہ کی جوڑی نے ہر ریاست کے ثقافتی و وفاقی ڈھانچہ پر حملہ کیا: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2019, 11:21 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کانگریس نے مغربی بنگال میں منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران ہوئے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کو اس کا سبب بتایا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور شاہ نے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی شاہ کی جوڑی ملک کے ثقافتی تنوع اور وفاقی ڈھانچے پر حملہ کر رہی ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران مودی اور شاہ نے ملک کے تقریباَ ہر ریاست میں ثقافتی تنوع کو نشانہ بنایا ہے اور وفاقی ڈھانچے کو منہدم کرنے کی کوشش کی ہے۔

مغربی بنگال کے تشدے کے دوران عظیم مفکر ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے ہر علاقے میں اسی طرح سے عظیم لوگوں کی توہین کی ہے۔ امت شاہ کی ٹیم کے ایک رکن ایچ راجا نے کیرل میں عظیم مصلح پیریار کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا اور پارٹی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے ان کی اس حرکت کو درست قرار دیا تھا۔ اسی طرح سے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو چینئی میں بدرنگ کیا گیا اور پچھلے دنوں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پتلا کو گولی ماری گئی اور باپو کے قاتل ناتھو رام گوڈے کے مجسمہ کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، گوا، میگھالیہ میں آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وہاں غلط طریقے سے حکومت قائم کی ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دیا اور جموں و کشمیر کے لئے منظور شدہ اسی ہزار کروڑ روپے کے پیکج میں سے صرف 31فیصد رقم ہی جاری کی۔ اسی طرح بہار کو سوا لاکھ کروڑ روپے کا پیکج دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن دو سال میں وہاں ایک پیسہ نہیں دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

 تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔