بھٹکل : شرالی کے ہیرے ہتلو میں موبائیل نیٹ ورک ٹاور کی تعمیر کی مخالفت میں دیہی عوام کا اے سی کو میمورنڈم
بھٹکل:14؍نومبر(ایس اؤ نیوز)شرالی کے ہیرے ہتلو مضاف میں موبائیل نیٹ ورک ٹاور کی تعمیر کی مخالفت کرتےہوئے دیہی عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ شرالی کے ہیرے ہتلو مضاف میں جیو موبائیل نیٹ ورک کا ٹاور تعمیر کئے جانےکاپتہ چلاہے، ہیرے ہتلو مضاف ایک رہائشی علاقہ ہے۔ اگر یہاں موبائیل ٹاور تعمیر کیا جاتاہے تو نیٹ ورک کے ریڈیئشن سے عوامی صحت متاثر ہوگی۔ خاص کر حاملہ عورتوں اور بچوں کی پرورش کے لئے خطرہ ہے۔ ان وجوہات کی بنا شرالی کے ہیرے ہتلو میں کسی حال میں بھی ٹاور کی تعمیر کا موقع نہیں دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر شیکھر نائک، ونود نائک، شنکر نائک، ہیمنت نائک، اپو نائک وغیرہ موجود تھے۔