کاروار میں 31اکتوبر کو روزگار میلہ : ایس ایس ایل سی، پی یوسی اور ڈگری کے طلبا توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2019, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:25؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ضلع روزگار دفتر کی جانب سے 31اکتوبر کی صبح 30-10بجے سے دوپہر 2بجے تک شہر کے سرکاری آرٹس اینڈ سائنس ڈگری کالج میں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنےکےلئے ’’ منی روزگار میلہ ‘‘ کا انعقاد کئے جانے کے متعلق پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی گئی ہے۔

میلےمیں ایس ایس ایل سی، پی یوسی، آئی ٹی آئی (فٹر، ویلڈر، میکانکل، ایم ایم وی، ڈیزل )۔ دپلوما (میکانکل ، سول، آٹو موبائیل) اور بی ای میکانیکل ، بی ایس سی بیالوجی ، کیمسٹری ۔ بی کام ، بی بی ایم، بی بی اے ، ایم کام، ایم بی اے (فائنانس) ڈگری ہولڈر س کو زیادہ کی تعداد  میں شریک ہوکر استفادہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

روزگارمیلے میں مقامی کمپنیوں سمیت بنگلورو کی کمپنیاں بھی شریک ہونےکے امکانات ہیں اور ریاست کے مختلف مقامات پر 300 سے زائد روزگار میسر ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ اہل اور خواہش مند طلبا سے وقت مقررہ پر شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں زائد معلومات کے لئے روزگار دفتر کو بالمشافہ ملاقات کرنے یا موبائیل نمبر 9481403800-9481274298اور 08382-226386 پر رابطہ کرنےکہاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...