بھٹکل میں میلادالنبی ْﷺ کے موقع پرمرکزی عید میلاد کمیٹی کی جانب سے جلوس کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th September 2023, 11:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/ستمبر(ایس او نیوز) خاتم النبیین، رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کی یوم ولادت کے موقع پرمرکزی ید میلاد کمیٹی کی جانب سے آج جمعرات 12 ربیع الاول کوحسب سابق میلادالنبی ﷺ کا جلوس مذہبی جوش وخروش اورانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا گیا جس میں بزم فیض الرسول، ادارہ فیض الرسول، المدینہ، ایس ایس ایف اور تاج السنہ سمیت کئی دیگر اداروں کےبینرتلے عوام جلوس میں شریک رہے۔

مرکزی عید میلاد کمیٹی کے صدرسید مُنیراحمد کی قیادت میں بعد نمازعصرعیدگاہ میدان میں لوگ جمع ہونا شروع ہوئے اورمدرسہ تاج السنّہ کے پرنسپل مولانا سید علوی البخاری مدنی تنگل کی دُعا کے ساتھ 4:30 بجے جلوس کا آغاز ہوا۔ بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نعت، درود و سلام، دف اور تکبیر کے نعروں کے ساتھ جلوس شمس الدین سرکل سے نیشنل ہائی وے ہوتا ہوا اولڈ بس اسٹینڈ، سلطان اسٹریٹ، چوک بازار، محمد علی روڈ اور مین روڈ سے گذرتا ہوا پبلک چبوترا پر پہنچا۔ یہاں سید مُنیراحمد نے جلوس میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد جُفری اکرمی، مولانا حبیب اللہ ثقافی، مولانا فیضان محتشم، اسماعیل چڑوباپا حبیب اللہ، مولانا رئیس اکرمی، عبدالعلیم گوائی، ابوہریرہ اکرمی، ارشاد عرف علی شاہ قاضیا، ناگرمٹ جُفری، عبدالرحمن عرف مستان چڑوباپا، خواجہ سُکیری وغیرہ جلوس میں پیش پیش تھے۔

حفاظتی انتظامات کے تحت ضلع کے ایس پی وشنووردھن خود بھٹکل میں موجود تھے جبکہ ڈی وائی ایس پی شریکانت کی قیادت میں سرکل پولس انسپکٹر گوپال چندن سمیت پولس کا عملہ اہم ناکوں پرپہرہ دے رہا تھا۔

میلادالنبی کے موقع پراسپتال کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم:  میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے 12 ربیع الاول کو جلوس سے قبل بزم فیض الرسول کے ایک وفد نے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچ کرمریضوں میں بسکٹ، فروٹس اور کولڈ ڈرنکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر سرکاری اسپتال کی انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ، ڈاکٹر نادیہ سمیت بزم فیض الرسول کے ذمہ داران بالخصوص سید مُنیر، عبدالعلیم گوائی، ڈاکٹریحیٰ عسکری وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔