اتوار کو بھٹکل تنظیم میں منعقد ہورہا ہے میگا ووٹررجسٹریشن کیمپ؛ عوام الناس تنظیم دفتر پہنچ کر اپنے ناموں کی کریں جانچ؛ نئے ناموں کا بھی ہوگا اندراج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th November 2022, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26 نومبر (ایس او نیوز)  کل اتوار کو مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے تنظیم   دفتر میں  میگا ووٹر رجسٹریشن کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں نئے ناموں کا بھی اندراج ہوگا ساتھ ساتھ  لوگوں کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام کی جانچ کریں کہ آیا اُن کا نام ووٹرلسٹ میں ہے یا نکل گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ ریاست کرناٹک میں کم و بیش   16 لاکھ لوگوں کے نام ووٹرلسٹ سے غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ ووٹرلسٹ کی جانچ کریں کہ  ان کا  نام لسٹ میں   درج ہے یا نکل گیا ہے۔ اگر نام نکل گیا ہے تو اس کیمپ میں  اپنا نام دوبارہ  داخل کرائیں۔  اسی طرح کسی کی موت ہونے پر ووٹرلسٹ سے نام نکالنا ہو تو ڈیتھ سرٹی فیکٹ کے ساتھ  تنظیم دفتر میں ہی نام نکالنے کی بھی سہولت ہوگی۔

ووٹررجسٹریشن کیمپ  صبح 09:30 بجے  شروع ہوکر عصر   04:30 تک چلے گا۔

تنظیم کی طرف سے  جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق  ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کے لئے  مندرجہ ذیل  کاغذات  ساتھ لے جانا ضروری ہے۔

(1) پاسپورٹ سائز فوٹو (ایک عدد) (2) برتھ سرٹی فیکٹ یا ٹی سی کی زیروکس کاپی

(3) آدھار کارڈ کی زیر کس کاپی (4) والد یا والدہ کے وو ٹرائی ڈی کارڈ کی زیر وکس کاپی

(5) گھر کے راشن کارڈ کی زیر وکس کاپی

میگا ووٹررجسٹریشن کیمپ  میں  پہلے سے موجود ناموں میں تصحیح (Correction) کی  بھی کی جاسکے گی۔ اسی طرح جن لوگوں کی عمر 18 سال ہوچکی  ہے یا جن کی پہلے سے ووٹرلسٹ میں نام درج نہیں ہے، وہ اوپر بتائے گئے  کاغذات کے ساتھ   اپنا نام ووٹرلسٹ میں درج کراسکیں گے۔

واضح رہے کہ  حکومت کے  فرمان کے مطابق ووٹرلسٹ میں نام درج کرنے کی آخری تاریخ 8 ڈسمبر ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے تنظیم دفتر میں جنگی پیمانے پر ناموں کے اندراج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...