بھٹکل میں کل پیر کونورحلقہ کی طرف سے ہورہا ہے ووٹرآئی ڈی کا میگا کیمپ؛ پرانے کارڈ رکھنے والوں سے بھی جانچ کرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd March 2024, 1:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل بندرروڈ پر کل پیر کو ووٹر آئی ڈی کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے، جہاں 18 سال مکمل کرنے والوں کے لئے نیا شناختی ووٹر کارڈ    بنوانے تفصیلات جمع کرائی جاسکے گی۔  کیمپ میں  شناختی  کارڈ میں نام وغیرہ کو درست کیا جاسکے گا، اڈرس اگر تبدیل کرنا ہے تو  تبدیل کئے جاسکیں گے،   ساتھ ساتھ پرانے کارڈ رکھنے والوں کے لئے نیا اسمارٹ کارڈ فراہم کرنے کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔ 

اس کیمپ میں  بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے قریب دس سے بارہ بی ایل او (بلاک  لیول آفسرس) اپنی خدمات پیش کریں گے، ساتھ ساتھ  مقاامی اسپورٹس سینٹرس کے اراکین بھی اپنی خدمات پیش کریں گے۔

بھٹکل نورحلقہ کی طرف سے اس کیمپ کا  انعقاد کیا گیا ہے جہاں ایک ساتھ  دس سے بارہ سرکاری آفسران    شریک رہیں گے اور شناختی کارڈ کے تعلق سے عوام الناس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

کیمپ میں شریک ہونے والوں سے کہا گیا ہے کہ  وہ اپنے ساتھ آدھار کارڈ، اڈرس پروف،  پیدائشی تاریخ کا پروف ، موبائل فون  (جس پر OTP آئے گا) اور پاسپورٹ سائز کلر فوٹو لیتے آئیں۔

کیمپ بھٹکل بندرروڈ فورتھ کراس پر واقع الافراح شادی ہال میں رکھا گیا ہے، صبح نو بجے سے شام 4:30 بجے تک یہ کیمپ چلے گا۔ بھٹکل کے عوام کے لئے یہ ایک سنہرا موقع ہے کہ لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہونے سے پہلے اپنے اپنے ووٹر  شناختی کارڈ کو  بنوانے کی طرف توجہ دیں اور جن کے پاس پہلے سے کارڈ موجود ہیں، وہ بھی اپنے نام ووٹرلسٹ میں چیک کریں کہ آیا اُن کے نام لسٹ میں ہیں یا کسی وجہ سے خارج ہوگئے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ بھٹکل کا   نورحلقہ،     نوراسپورٹس سینٹر، الایمان اسپورٹس سینٹر، سوپر اسٹار اسوسی ایشن، شاہین اسپورٹس سینٹر ، الہلال اسوسی ایشن اور  مون اسٹار اسپورٹس سینٹر  پر مشتمل ہے۔ میگا ووٹر آئی ڈی کارڈ کیمپ میں تمام اسپورٹس سینٹروں کے رضاکار  موجود رہیں گے۔ جو کیمپ میں شریک ہونے والوں کے لئے ہرممکن  تعاون فراہم کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس کیمپ کو مجلس اصلاح و تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی حمایت حاصل ہے اور تماموں کے تعاون سے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...