کاروار : اگر انتظامیہ راستہ بھٹک رہی ہے تو میڈیا کو چوکنّا رہنا چاہیے : ضلع ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا 

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2023, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

کاروار، 17 / جولائی (ایس او نیوز)  یوم صحافت کے موقع پر شہر کے پریس کلب میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا کولیکٹی نے کہا کہ اچھا کام کرنے کے لئے کسی مخصوص دن کا تعین کرنا ضروری نہیں ہے ۔ آدمی جب کام کرے گا تو اس غلطی ہونا بھی فطری بات ہے ۔ اگر سرکاری انتظامیہ راستہ بھٹکتی ہے تو پھر میڈیا کو چاہیے کہ اسے چوکنّا کرے ۔
    
یوم صحافت کے حوالے سے یہ پروگرام ڈسٹرکٹ پریس کلب منیجمنٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کرناٹکا اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کاروار یونٹ کے اشتراک سے منعقد کیا تھا، جس میں ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج صحافت کا کوئی پیمانہ نہیں رہا ۔ پہلے میڈیا خبر رسانی کا ذریعہ تھا ۔ اب سوشیل نیٹ ورکنگ کے زمانے میں ہر کوئی صحافی بن گیا ہے ۔ 
    
ڈی سی مزید کہا کہ آج کل جو منشیات کی وباء پھیلی ہوئی ہے اسے ختم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور میڈیا کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ۔ منشیات کے عادی افراد کی زندگی کس طرح تباہ ہوتی ہے وہ ہم سب دیکھ رہے ہیں ۔ اس سمت میں سب کو چوکنا رہنا چاہیے ۔
    
ودھان پریشد کے رکن گنپتی الویکر نے پودا اگاتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی دنیا میں نئی تبدیلیاں ہو رہی ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مزید ترقی دینی چاہیے ۔ محکمہ سوشیل فاریسٹری کے ڈی سی ایف منجو ناتھ ناوی نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے ۔ سرکاری انتظامیہ کی غلطیوں کو درست کروانا اس کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کاروار کے صحافیوں کی اصولوں پر مبنی صحافت کی ستائش کی ۔ 
    
شمالی کینرا مچھلی فروش فیڈریشن کے صدر راجو تانڈیل، موظف پرنسپال ڈاکٹر شیوا نند نائیک، نیتراونی ایڈوینچر کے مالک گنیش ہری کنترا وغیرہ نے مختلف میدانوں میں میڈیا کی سرگرمیوں کی سراہنا کی ۔ 
    
اس موقع پر سینئر صحافی پی کے چاپگاونکر، وسنت کمار کتگال، ناگ راج ہرپنہلّی، ناگیندرا کھاروی کے علاوہ پریس ڈپارٹمنٹ سے ٹرانسفر ہوئے راگھویندرا کورنی کی تہنیت کی گئی ۔ 
    
ٹیگور ایوارڈ کی تفویض : اس جلسہ میں زی نیوز کے چیف پولیٹکل رپورٹر جناردھن ہیبار، نیوز 18 کے اتر کنڑا رپورٹر درشن نائک، کراولی منجاو کی رپورٹر پرشانت مہالے کو اتر کنڑا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیگور ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ سماجی خدمات کے مختلف زمروں میں گوپال نائک، مہیش نائک آورسہ، سیامسن جان ڈیسوزا، منجو ناتھ مودگیکر، رمیش گنگی، چندر شیکھر گنپتی دیواڈیگا، جئے رام کُپا ہری کانت، ماروتی پانڈورنگا ، وٹھل انو ہریجن ، سمترا شیرالیکر کی بھی تہنیت کی گئی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔