بھٹکل میں پوکسو کے تحت شادی شدہ شخص گرفتار؛ اُڈپی سے بھٹکل آنے کے دوران بس پر کررہا تھا ایک لڑکی کو پریشان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2024, 3:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل29 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں پوکسو  (Protection of Children from Sexual Offences) ایکٹ  کے تحت ہوناور کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور عدالت میں پیش کرنے کے بعد کاروار جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جمعرات دیر رات ایک خاتون اپنی ١٤ سالہ لڑکی کے ساتھ پرائیویٹ بس پر سوار اُڈپی سے بھٹکل آرہی تھی، جس کے دوران ایک شخص نے اس کی  لڑکی  کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی، جب خاتون نے روکنے کی کوشش کی تو اُس کے ساتھ بھی بدتمیزی سے پیش آنے لگا،جس پر خاتون نے بھٹکل میں موجود اپنے رشتہ داروں کو واقعے کی خبر کی اورجیسے ہی بس بھٹکل پہنچی، متعلقہ شخص کو دبوچ لیا گیا اور بھٹکل پولس کے حوالے کیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ  خاتون  اُڈپی اسپتال سے بھٹکل  آرہی تھی، جس کے دوران یہ واردات پیش آئی۔

پولس نے ہوناور سے تعلق رکھنے والے  ملزم سُبرامنیا اِیرا گوڈا (35) کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اورعدالت میں  حاضر کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ پولس  نے بتایا کہ سبرامنیا   ملپے  میں بوٹ  پر کام کرنے والا مزدور ہے اور شادی شدہ  بھی ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔