فرنچ اوپن: شاراپووا چوتھے دور میں، کیویتووا باہر۔ہندوستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 11:43 AM | اسپورٹس |

پیرس، 2؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسیز) دو بار کی سابق چیمپئن روس کی ماریا شاراپووا نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کو یکطرفہ جیت کے ساتھ سال کے دوسرے گرینڈ سلیام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا لیکن ایک الٹ پھیر میں آٹھویں سیڈ جمہوریہ چیک کے پیٹرا کیویتووا ہار کر باہر ہو گئیں۔دو بار یہاں چیمپئن رہ چکی 28 ویں سیڈ شاراپووا نے چھٹی سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو صرف 59 منٹ میں 6۔2 ،6۔1 سے ہرا دیا۔روسی کھلاڑی نے جیت کے بعد کہاکہ میں جانتی تھی کہ میرا مقابلہ ایک مشکل مخالف سے ہے تو میں جارحانہ کھیلی، اسمارٹ کھیلی اور میں نے تمام چیزیں صحیح کیں جس سے میں اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔گرینڈ سلیام فاتح اور آٹھویں سیڈ کیویتووا کو 25 ویں سیڈ ایسٹونیا کی اینیٹ کوٹاوت نے ٹائی بریک تک چلے دونوں سیٹ میں 7۔6 ،7۔6 سے شکست دے کر باہر کر دیا۔اس ہار کے ساتھ کیویتووا کا 13 میچوں کا جیت کا سلسلہ تھم گیا۔کیویتووا نے گزشتہ ماہ میڈرڈ اوپن کا خطاب جیتا تھا لیکن یہاں ان کا سفر تیسرے راؤنڈ میں تھم گیا۔ہندوستان کے لئے فرانسیسی اوپن میں آج کا دن کافی مایوس کن رہا جب یوکی بھامبری، دوج پناہ اور روہن بوپنا مختلف مقابلوں میں ہار کے ساتھ اس کلے کورٹ گرینڈسلیام ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے۔سب سے پہلے یوکی اور شرن کی جوڑی مرد ڈبلز میں کورٹ پر اتری لیکن اولیور مراچ اور میٹ پاوچ کی جوڑی کو دوسرے راؤنڈ میں 7-5 6-3 سے جیت درج کرنے سے نہیں روک پائی۔اپنے کیریئر میں پہلی بار فرانسیسی اوپن میں کھیل رہے یوکی اس سے پہلے سنگلس میں بھی اپنا میچ ہار گئے تھے جس سے ٹورنمنٹ میں ان کا چیلنج ختم ہو گیا۔شرن اس کے بعد جاپان کی شکو اویاما کے ساتھ مکسڈ ڈبلز مقابلے کے لئے کورٹ پر اترے لیکن پہلے سیٹ جیتنے کے باوجود یہ جوڑی پہلے راؤنڈ کے میچ میں قطرینہ سریبوٹنک اور سینٹیاگو کے خلاف 6-2 3-6 5-10 کی فتح کے ساتھ مقابلہ سے باہر ہو گئی۔مکسڈ ڈبلز کے خطاب کا دفاع کرنے اترے بوپنا اور ان کی جوڑی دار ٹیمیا بابوس کو بھی جان پیئرس اور شوائی جانگ کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 2-6 3-6 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بوپنا نے گزشتہ سال کینیڈا کی گیبلا دابرووسکی کے ساتھ مل کر اپنا پہلا گرینڈسلیام ٹائٹل جیت لیا تھا۔بوپنا چیلنج حالانکہ مرد جوڑے میں برقرار ہے جہاں انہوں نے گزشتہ رات ایڈورڈ راجر ویسلین کے ساتھ مل کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...