بھٹکل میں دستک دے رہا ہے مانسون؛ نہیں کم ہورہا ہے گرمی کا زور؛ طوفانی ہوائیں نہ چلنے کے باوجود بجلی ہورہی ہے بار بار فیل؛ عوام ہنوز پریشان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th June 2019, 1:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/جون (ایس او نیوز) عید کی رات یعنی 6 جون  شب  کو ہی بھٹکل میں پہلی بارش کے ساتھ مانسون نے  دستک دے دیا ہے، اس رات  موسلادھار بارش ہوئی تھی اور بادلوں کی گرج کے  ساتھ بجلیاں بھی چمک رہی تھی، لگ رہا تھا کہ اب بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا مگر اگلے دن  بارش کے کوئی آثار نظر ہی نہیں آئے،   8/جون کی شب کو پھر ایک بار موسلادھار بارش کے ساتھ ہی لگا کہ  گرمی کا زور اب  کم پڑ جائے گا، مگر بارش رُکتے ہی گرمی واپس شباب پر پہنچ گئی۔ آج  پیر کو بھٹکل میں صبح سے بارش کے آثار نظر آرہے تھے اور دوپہر کو ہلکی ہلکی بارش بھی شروع ہوگئی، مگر  گرمی کی شدت میں کمی ہوتی نظر نہیں  آرہی ہے۔

شہر میں گرمی کی شدت اور پانی  کی قلت سے لوگ پہلے سے پریشان  ہیں، ایسے میں بجلی کے بار بار فیل ہوجانے سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ عید سے دو دن قبل  دو راتوں کو مسلسل بجلی  فیل ہوئی تھی تو عوام نے عید الفطر کی صبح ہی  الیکٹری سٹی دفتر پہنچ کر ہنگامہ کیا تھا اور سخت احتجاج کرتے ہوئے  ہیسکام کے اسسٹنٹ انجیینر کو معطل کرنے  کا مطالبہ کیا تھا، اس موقع پر سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے  ذمہ دارن بھی موقع پر پہنچ گئے تھے اور بجلی فیل ہونے کو لے کر سخت ناراضگی ظاہر کی تھی،  مگر  بجلی کی کٹوتی میں کمی ہونے کے بجائے اس میں اب اضافہ ہی دیکھا جارہا ہے۔

نہ بارش نہ طوفان، مگر  بجلی فیل:

 عوام اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ ابھی شہر میں طوفانی ہوائیں نہیں چل رہی ہیں ، طوفانی بارش بھی شروع نہیں ہوئی ہے اور بار بار بجلی  غائب ہورہی ہے تو  بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہر میں الیکٹری سٹی کا کیا حال ہوگا ؟

اس تعلق سے  محکمہ  الیکٹری سٹی کی طرف سے بجلی فیل ہوتے ہی  اخبارنویسوں  کے لئے جاری کئے گئے   وہاٹس ایپ گروپ پر   بار بار وضاحت کی جارہی ہے  جس میں ایک دن  کمٹہ میں مین لائن  فاولٹ ہونے کی بات کہی جارہی ہے  تو اگلی بار ہوناور، مرڈیشور اور دیگر علاقوں میں  لائن میں خرابی ہونے اور درستگی کا کام انجام دئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ جب محکمہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ ایسا بار بار کیوں ہورہا ہے  کیا  غیر معیاری  کام  اس کے لئے ذمہ دار ہے تو محکمہ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو جانچ کرکے رپورٹ دینے کا حکم:

   بھٹکل میں رمضان کے بابرکت مہینہ میں بار بار بجلی نکالے جانے اور عین عید کی رات کو پوری رات بجلی  سپلائی بند  ہوجانے  کے بعد جہاں ایک طرف عید کی صبح ہی ہیسکام دفتر میں کافی تعداد میں عوام جمع ہوگئے تھے اور ہنگامہ مچایا تھا، وہیں اگلے روز  قومی سماجی ادارہ  مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب  سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا تھا جس میں بھٹکل ہیسکام اسسٹنٹ انجینر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس تعلق سے  جب ساحل آن لائن نے  تنظیم کے اہم ذمہ دار جناب عنایت اللہ شاہ بندری سے   رابطہ کرتے ہوئے تازہ  پیش رفت کے تعلق سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ   اس تعلق سے  بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا نے اُنہیں خبر دی ہے کہ  کاروار ڈپٹی کمشنر نے  اُنہیں (یعنی  اسسٹنٹ کمشنر کو)   جانچ کرکے رپورٹ دینے  کی ہدایت دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی  بتایا ہے کہ آج پیر سے  جانچ شروع کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...