منگلورو: یکم جون سے دوماہ کے لئے ماہی گیری پر پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2023, 11:46 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،24 / مئی (ایس او نیوز) مانسون کی آمد کے پیش نظر منگلورو اور اڈپی کے افسران نے  گہرے سمندر میں ماہی گیری پر آئندہ دو ماہ کے لئے پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے  جو کہ یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہے گی۔
    
سرکاری افسران نے بتایا کہ اس موسم میں ماہی گیری پر پابندی لگانے کا مقصد مچھلیوں کے شکار کے طریقوں کو ضابطے میں رکھنے اور بحری وسائل (میرین ریسورسس) کا تحفظ کرنا ہے۔ اس پابندی کے تحت کسی بھی قسم کے جال آلات استعمال کرنے والی مشینی کشتیوں اور 10 ہارس پاور سے زائد طاقت والے موٹر سے چلنے والی تمام کشتیوں کو ماہی گیری کی سرگرمیوں سے باز رہنا ہوگا۔ البتہ ماہی گیروں کو اپنی کشتیاں لانے لے جانے اور 10 ہارس پاور سے کم طاقت والے موٹر سے چلنے والی کشتیوں اور دیسی کشتیوں کے ساتھ ساحلی علاقے میں مچھلیوں کا شکار کرنے کی اجازت ہوگی۔ 
    
سرکاری افسران نے تنبیہ کی ہے کہ اگر کوئی بھی کشتی اس قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوئی پائی جائے گی تو کرناٹکا میرین اینڈ فشریز ایکٹ 1986 کے تحت اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور وہ ایک سال کے لئے سبسیڈی والا ڈیزل حاصل کرنے کی اہل نہیں رہے گی۔ 
    
محکمہ ماہی گیری کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے تمام ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سرکاری حکم کی پابندی کریں اور کسی قسم کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...