منگلورو:غیر متوقع بارش بن گئی کسانوں کے لئے آفت۔ کیرالہ میں جاری ہوا ’ایلو الرٹ‘

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2019, 11:09 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو2/دسمبر (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا میں ہونے والی اچانک اور غیر متوقع برسات یہاں کے کسانوں کے لئے ایک آفت بن گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے طوفانی کیفیت کی وجہ سے مزید چند دنوں تک بارش کی پیشین گوئی کی ہے، جس کسانوں کی نیند حرام ہوگئی ہے۔

 یکم دسمبر کو دوپہر کے وقت اچانک موسم بدل گیااوربرسات ہونے لگی جس سے سپاری کی باغبانی کرنے والے پریشان ہوگئے کیونکہ انہوں نے سپاری کی فصل کاٹ کر اسے سوکھنے کے لئے آنگن اور کھلے میدان میں رکھ چھوڑا تھا۔دوسری طرف کوڈاگو میں کافی کے باغبان اس لئے پریشان ہوگئے ہیں ان دنوں میں کافی کے بیج سوکھنے کے لئے چھوڑے گئے ہیں۔منگلورو شہر میں بھی یکم دسمبر کی شام میں بہت زیادہ برسات ہوئی جس سے عوام کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ 

 معلوم ہوا  ہے کہ پوری ریاست میں موسم بدل گیا ہے اور اکثر مقامات پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔بنگلورو او رمضافات میں بھی اتوار کے دن اچھی خاصی برسات ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں اورشمالی کرناٹکا میں میں تیز ہوائیں چلنے اور تھوڑی تھوڑی بارش ہونے کی توقع ہے۔جبکہ کیرالہ میں آئندہ دو دنوں تک تیز برسات ہونے والی ہے۔اس کے پیش نظر ایرناکولم، ایڈوکّی اور ملاپورم ضلعوں میں ’ایلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...