منگلورومیں بیچ سڑک پر بھاری ٹرک پھنس جانے سے ٹریفک جام۔ ایئر پورٹ اور دفتروں کو جانے والے ہوگئے پریشان

Source: S.O. News Service | Published on 12th December 2019, 12:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو12/دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے شربت کٹّے کے پاس ایک بھاری ٹریئلر ٹرک ایئر پورٹ جانے والی بیچ سڑک پر پھنس جانے کی وجہ سے صبح کے وقت ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ جانے والے مسافر بہت ہی زیادہ پریشان ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسکول جانے والے طلبہ اور دفتروں میں ڈیوٹی پر جانے والے بھی بری طرح پھنس کر رہ گئے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق ٹریئلر ٹرک کے ڈرائیور نے ایئر پورٹ جانے والی مصروف ترین سڑک پرشربت کٹے کے پاس یو ٹرن لینے کی کوشش کی، مگر اس کا اندازہ غلط ہوگیااور وہ اتنے بھاری ٹرک کو موڑنے میں ناکام رہا۔ نتیجے کے طور پر دونوں طرف سے ٹریفک کے لئے راستہ بند ہوگیا۔ ایئر پورٹ جانے والے مسافر تاخیر کی وجہ سے بری طرح پریشان ہوگئے لیکن وہ سوائے ٹرک ڈرائیور کو کوسنے کے اور کچھ کر بھی نہیں سکتے تھے کہ اتنا وزنی ٹرک وہاں سے آسانی کے ساتھ ہٹانا ممکن ہی نہیں تھا۔اسکولی بچے اور دفتری ملازمین ایک دوسرے کا منھ دیکھنے کے علاو ہ کچھ کرنہیں پارہے تھے۔ اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی، لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ٹریفک کے لئے راستہ کھل نہیں سکا تھا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ان سڑکوں پرجو شہر کے دفتری علاقوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور ایئر پورٹ کی طرف جاتی ہیں،وہاں دن کے مصروفیت والے اوقات میں بھاری ٹرک اور ٹریئلرس کو لے جانے پر پولیس کی طرف سے پابندی لگادی جانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...