منگلوروکے ایک اسکول میں ہندو مذہب کی توہین کا معاملہ - ٹیچر کو کیا گیا برخاست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2024, 9:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 13 / فروری (ایس او نیوز) منگلورو کے  سینٹ جیروسا انگلش میڈیم پرائمری اسکول میں ایک ٹیچر کے ذریعے کلاس میں ہندو دیوتاوں کی مبینہ توہین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے متعلقہ  ٹیچر کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔

ہندو دیوتاوں کی توہین کرنے کی ملزم خاتون ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر دیو داس کامت کی قیادت میں سنگھ پریوار کے کارکنان اوربعض طلبہ کے والدین نے اسکول کے احاطے میں دھرنا دیا ۔ اس پس منظر میں دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے اسکول کا دورہ کرتے ہوئے واقعہ کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران موجود تھے۔

سنگھ پریوار کی طرف سے سسٹر پربھا پرالزام لگایا جارہا ہے کہ اس نے کلاس میں 'ورک ایز ورشپ' کے موضوع پر سبق پڑھاتے وقت ایودھیا کے رام مندر اور رام کے خلاف توہین آمیز فقرے کہے۔ اس ضمن میں منگلورو ساوتھ پولیس اسٹیشن میں ملزم ٹیچر کے خلاف شکایت بھی درج کروائی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ اس ہنگامے کے بیچ متعلقہ ٹیچرکی طبعیت خراب ہوگئی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سسٹر پربھا نامی جس ٹیچر پر دیوتاوں کی توہین کا الزام لگاہے، اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے اوربیان میں کہا گیا ہے کہ شفافیت کے ساتھ  اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے مقصد سے ایسا کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیمات کی طرف سے اس ٹیچر کے خلاف اندرونی تفتیش بھی کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...