منگلورو: عمارت کے چھٹویں منزلے سے گرکر چوکیدار ہوگیا ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 12:16 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،26؍جنوری (ایس او نیوز) ڈیرلکٹہ میں اینا پویا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سامنے واقع 'حسن چیمبرس' نامی عمارت کی چھٹویں منزل سے گر کر چوکیدار کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک چوکیدار کی شناخت ستیش(36سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کے دن شام کے وقت وہ ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے بعد چھٹویں مالے پر لفٹ کا معائنہ کرنے کے لئے گیا تھا جہاں توازن بگڑ جانے کی وجہ سے وہ سیدھے نیچے زمین پر آ گرا۔ اس سے اس کے سر پر گہری چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ ستیش کے ساتھی نے لفٹ کا معائنہ کرنے کے لئے اوپر جانے کو خطرناک بتاتے ہوئے اسے منع  کیا تھا مگر اس نے ساتھی کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اوپر جانے کو ترجیح دی تھی۔

کوناجے پولیس اسسٹیشن کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔ مزید تحقیق جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...