منگلورو : بغیر لائسنس کی بندوقیں رکھنے والا ایک شخص ایئرپورٹ پر گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 12:01 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،  2؍ دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو ایئر پورٹ کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سنٹرل انڈیا سیکیوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے عملہ نے برہماور کے رہنے والے رینالڈ ڈیسوزا کو بغیر لائسنس کی بندوقیں اپنی کار میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق رینالڈ کا بہنوئی کویت سے ایئر انڈیا فلائٹ کے ذریعے آنے والا تھا جسے ریسیو کرنے کے لئے رینالڈ ایئر پورٹ پہنچا تھا ۔ اس نے اپنی کار پارکنگ ایئریا میں چھوڑی تھی ۔ سی آئی ایس ایف کے نوجوانوں نے دیکھا کہ اس کار میں دو دیسی بندوقیں رکھی ہوئی ہیں ۔ جب انہوں نے رینالڈ سے اس سلسلے میں تفتیش کی تو پتہ چلا کہ وہ دونوں بندوقیں بغیر لائسنس والی ہیں ۔ جس کے بعد رینالڈ کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ پھر عدالت میں پیشی پر اسے عدالتی حراست میں بھیجا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ رینالڈ جنگلی جانوروں کے شکار پر گیا ہوا تھا اور وہاں سے واپس لوٹ کر وہ دیسی بندوقوں سمیت ایئر پورٹ پر آ گیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...