منگلورومیں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 8th November 2019, 11:29 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو8/نومبر (ایس او نیوز) کاوور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر، سب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں نے ایک شخص کوگرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اس کے پاس گانجہ موجود تھااور اس نے یہ گانجہ راگھویندرا مٹھ کی طرف جانے والی سڑک کے کنارے فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

گانجہ فروشی کے الزام میں گرفتارشدہ نوجوان کا نام محمد عاشر(23سال) بتایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزم کے قبضے سے 350 گرام گانجہ ضبط کیا ہے جس کی مالیت 6,500 روپے ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ملزم کے پاس سے  5,000 مالیت کا ایک موبائل فون بھی ضبط کیا گیا ہے۔کاوور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلینے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...