منگلورو:مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے کو ہراساں کرنے پر 3افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 12:10 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،16/نومبر (ایس او نیوز) منگلورو میں مول پولیسنگ ایک اور تازہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعدشہر سے 17کلو میٹر دوری پر واقع موکّا ساحل پر چہل قدمی کررہے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو ہراساں کرنے اور لڑکے پٹائی کرنے کے الزام میں پولیس نے 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا شام کو ایک ہوٹل میں کھانے کے بعد موکّا ساحل پر چہل قدمی کرنے کے نکلاتھا۔ لڑکی بی ڈی ایس کی طالبہ ہے اور لڑکا آپٹو میٹری(بینائی کی کیفیت اور چشمے کا نمبر معلوم کرنے کا علم)کا کورس کررہا ہے۔دونوں کا مذہب الگ ہے مگروہ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ جب یہ لوگ ساحل پر ٹہل رہے تھے تو ماہی گیروں کے ایک گروپ نے انہیں روک کر پوچھ تاچھ کی اور جب انہیں پتہ چلا کہ دونوں کے مذہب الگ ہیں تو وہ لوگ بھڑک اٹھے اور لڑکے پر مُکّے برسانے لگے۔ البتہ انہوں نے لڑکی کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔

لڑکے نے اپنے دوستوں اورکالج کے اساتذہ کو فون کرکے اس بات کی اطلاع دی تو ان کے کالج نے ڈین نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکے کو اپنی حفاظت میں لیااور پھر اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔اس کے علاوہ کاسرگوڈ میں اس کے والدین کو بھی اس واقعے کی اطلاع دی گئی۔

اس معاملے کی اطلاع ملنے پرسورتکل پولیس کے افسران نے اسپتال پہنچ کر تفتیش کی۔ لڑکے یا لڑکی کی طرف سے کوئی بھی پولیس میں شکایت درج کروانے پر راضی نہیں تھا۔ مگر انہیں سمجھانے بجھانے کے بعد شکایت درج کرلی گئی۔پھر ایف آئی آر رجسٹرکرنے کے بعد پولیس نے موکا ساحل کے پاس سے سنیل، وسنت اور سوکیت نامی تین ماہی گیروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجہاں سے ان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مزید تحقیقات کے بعد ملزمین پر مناسب دفعات کے تحت کیس داخل کیا جائے گا۔ مزید ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...