منگلورو : پارٹ ٹائم کام دینے کے بہانے ایک شخص سے لوٹے گئے 1.34 لاکھ روپے 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd December 2021, 1:29 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،23؍ دسمبر (ایس او نیوز) سائبر کرائم پولیس کے پاس ایک شخص نے شکایت درج کروائی ہے جس کے مطابق " فلپ کارٹ ریکروٹمنٹ پارٹم جاب" نامی لنک سے اس کو جزوی کام دینے کے نام پر 1.34 لاکھ کا دھوکہ دیا گیا ہے ۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اسے ایک لنک بھیجا گیا اور پارٹ ٹائم کام کرنے کے لئے اس لنک کو کھولنے کی ہدایت دی گئی ۔ جب اس نے لنک اوپن کرکے اپنا نام رجسٹر کروایا تو اس کے اکاونٹ میں 100 روپے جمع ہوگئے ۔ اس کے بعد ایک میسیج ملا جس میں کہا گیا کہ وہ اگر فون پے سے 200 روپے ادا کرے گا تو اسے یہ بتایا جائےگا کہ کس طرح فون پے ریچارجس سے پیسے کمائے جاتے ہیں ۔ اس شخص نے اس ہدایت کے مطابق 200 روپے ادا کر دئے ۔

اس کے بعد اسے ایک ٹاسک دیا گیا اور اسے مکمل کرنے پر اس کے فلپ کارٹ اکاونٹ میں 350 روپے جمع ہوگئے ۔ پھر اسے بتایا گیا کہ وہ 500 روپے کا ریچارج کروائے اور مزید رقم حاصل کرے ۔ اس طرح مختلف ٹاسک پورے کرواتے ہوئے مرحلہ وار اس سے  1,34,554 روپے ٹرانسفرکروائے  گئے ۔ 

اس کے بعد ایک دن اسے میسیج ملا کہ اس کے فلپ کارٹ اکاونٹ میں 4,13,992 روپے  جمع کیے گئے ہیں اور اس رقم کو نکالنے کے لئے اسے بطور ٹیکس 82,798 روپے ادا کرنے ہونگے ۔ اس موڑ پر اسے یقین ہوگیا کہ جز وقتی کام دینے کے دینے نام پر اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور اس سے 1,34,554 ٹھگ لیے گئے ہیں ۔ تب اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات  کر رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...