منگلورو : فرائض ادا کرنے میں کوتاہی ۔ خاتون پی ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2022, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،6؍ جنوری (ایس او نیوز) سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار کی نے بتایا کہ دو الگ الگ معاملات میں اپنے فرائض ادا کرنے میں کوتاہی کے مرتکب 6 پولیس والوں کو معطل کر دیا گیا ہے جس میں ایک خاتون پولیس سب انسپکٹر بھی شامل ہے ۔

صحافیوں کی جانب سے ایک وائرل ویڈیو کلپ سے متعلق سوال پوچھے جانے  پر پولیس کمشنر نے  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانڈیشور ویمنس پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر روسمّا کو  نابالغ لڑکی  کے ساتھ جنسی ہراسانی سے متعلقہ  پوکسو کیس میں غفلت برتنے کے لئے معطل کیا گیا ہے ۔ اس کیس میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل ملزم ہے ، جسے بعد میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

دوسرے معاملہ میں دو سب انسپکٹرس ، دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرس اور ایک کانسٹیبل کو معطل کیا گیا ہے جو پولیس اسٹیشن کے اندر ہی شراب نوشی میں ملوث ہیں ۔ یہ معاملہ اگست 2021 میں پیش آیا تھا ۔

یاد رہے کہ ایک دن قبل ویمنس پولیس اسٹیشن میں پولیس اہکار رقص میں مشغول ہونے کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا ۔ پولیس کمشنر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ :" جن دو معاملات میں پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ، اس میں اور ابھی وائرل ہوئے رقص والے ویڈیو معاملہ میں کوئی تعلق نہیں ہے ۔  یہ جو ویڈیو وائرل ہوا ہے اس میں پولیس اہلکار دسہرہ کے موقع پر لطف اٹھا رہے تھے ۔ چونکہ ہمیں اس میں کوئی برائی نظر آتی اس لئے ہم نے کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی ہے ۔"

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...