منگلورو: دسہرہ کی وداعی تقریب کے بعد گاؤ ں لوٹ رہے دو بائک سوار سڑک حادثے میں ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2021, 11:36 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:17؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کدرولی میں دسہرہ کی وداعی تقریب کا نظارہ کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے دو بائک سوار سڑک حادثے میں ہلاک ہونےکا واقعہ کے سی روڈ کی قومی شاہراہ 66پر پیش آیا ہے۔

مہلوکین کی شناخت کاسرگوڈ ضلع ، کمبلے دیہات کے کونٹنگرڈکا کے مکین کرشنا پرساد گٹی(26) اور پرجیت (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں  غیر شادی شدہ تھے۔بتایا گیا ہے کہ  تعمیراتی مزدور اپنے 6دوستوں کے ساتھ 3بائک پر سوار ہوکر منگلورو میں دسہرہ دیکھنے آئے  تھے۔ دسہرہ کی تقریب مکمل ہونے کے بعد کرشنا پرساد اور پرجیت اپنی بائک پر سوار ہوکر گاؤ ں لوٹ رہے تھے کہ  کے سی روڈ کی قومی شاہراہ سےہوتے ہوئے اچھیلا کے قریب بائک حادثہ کا شکار ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ  کرشنا پرساد اور پرجیت کی بائک سڑک پر پھسل گئی جس کے نتیجے میں دونوں کی  موت واقع ہوگئی ہے، مگر اس دوران عوام نے ایک کارڈرائیورپر شبہ ظاہر کرتے  ہوئے ڈرائیور کی پٹائی کرنے کی کوشش کی ، لیکن پولس ذرائع نے خبر دی ہےکہ حادثے میں کار ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی۔ معاملے کو لےکر منگلورو جنوبی ٹرافک پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...