منگلورو: 22 جنوری کو رام مندر میں پران پرتیشٹھا سے دھرم شاستر کی خلاف ورزی ہورہی ہے: ہندو مہا سبھا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2024, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :18؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )ہندو مہا سبھا نے  22جنوری کو ایودھیا میں پران پرتیشٹھا کی مخالفت کرتےہوئے بیان دیا ہے کہ ’’شری رام  مندر کی  تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے،  اور نامکمل مندر کا افتتاح دھرم شاستروں کے خلاف ہے‘‘۔

منگلورو میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے ہندو مہا سبھا کرناٹکا کے بانی راجیش پوترن نے کہاکہ ’’شری رام مندر کی تعمیر نامکمل ہے، ایسا رہتے مندر کا افتتاح کرنا دھرم شاستروں کی خلاف ورزی ہے ۔ اور جو بھی پران پرتیشٹھا  میں شامل ہونگے ان سب کو شاپ لگے گا۔ جنہوں نےجدوجہد کی انہیں باہر رکھ کر جلد بازی  میں افتتاح کیا جارہاہے‘‘۔

شری رام پربھو کو انتخابی سامان بنا نے والی بی جےپی  کی قیادت والی مرکزی حکومت کو شری رام کا شاپ لگے گا۔ بی جےپی کی جوحالت کرناٹک میں ہوئی ہے وہی مرکز میں بھی ہوسکتی ہے۔پوترن نے سوال اٹھایا کہ  مندر کی تعمیر پوری ہونے سے پہلے ہی جلد بازی میں افتتاح کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔