منگلورو: غیرقانونی طورپر سونا سپلائی کرنےکی کوشش : ہوائی اڈے پر ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd June 2022, 8:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:23؍ جون   (ایس اؤ نیوز) عورتوں کے اندرونی کپڑوں میں چھپا کر غیر قانونی طورپر سونا سپلائی کرنےکی کوشش کرنےوالے ایک فرد کو منگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار  کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دبئی سے غیر قانونی طورپر سونا  کو پیسٹ بنا کر عورتوں کے اندرونی کپڑوں میں چھپاکر پیکنگ کی گئی تھی  مگر منگلورو کے ہوائی اڈے پر پہنچنےکے بعد تلاشی لینے پر اس کو تحویل میں لے  لیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ   اس مسافر کا تعلق  بھٹکل  سے ہے۔

منگلوروہوائی اڈے پر موجود کسٹم ٹیم نے شخص کو تحویل میں لیاہے۔ اس کے پاس سے 24کیاریٹ کا خالص 18.96لاکھ روپئے مالیت کا 364.500گرام سونا ضبط کرلیاگیا ہے۔ جو عورتوں کے اندرونی کپڑوں میں چھپاکر پیکٹ  کی مانند رکھا گیا تھا۔ جس باکس میں بچوں کے کھلونے تھے اسی باکس میں اس  سونے کے پیکٹ کو چھپاکر رکھا گیا تھا۔ تحویل میں لئے گئے فرد کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...