بھٹکل وینکٹاپور ندی میں گرکر مزدور ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th September 2021, 6:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19 ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے  کنارے واقع وینکٹاپور ندی میں گرکر ایک مزدور کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت وینکٹاپور کے رہنے والے  وینکٹ رمن ناگپا گونڈا (51) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وینکٹ رمن سنیچر کو کھیتوں میں کام کرنے کے بعد ہاتھ پیر دھونے ندی  میں اُتر ا تھا، اچانک پیر پھسل گیا اور ندی میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔  مقامی لوگ کل سے اُسے ندی میں تلاش کررہے تھے، مگر کوئی سراغ نہیں لگ پایا تھا۔ آج اتوار شام کو  اس کی نعش  ندی میں  تیرتی ہوئی پائی  گئی۔ 

ندی سے  نعش برآمد ہونے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور ضروری کاروائیوں کے بعد نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا ۔ 

پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔