ممتا بنرجی کے پیر، کندھے اور گردن پر چوٹ، 2 دنوں کے لیے اسپتال میں رہیں گی، واقعہ کی تفتیش جاری

Source: S.O. News Service | Published on 11th March 2021, 11:01 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا،11؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کے نندی گرام میں انتخابی تشہیر کے دوران زخمی ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو علاج کے لیے کولکاتا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ٹی ایم سی کا الزام ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے، انہیں دھکا دیا گیا اور پھر جبراً دروازہ بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ ممتا بنرجی نندی گرام میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے پیش نظر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے پہنچی تھیں۔

اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کے پیر، کندھے اور گردن پر چوٹ آئی ہے اور انہیں درد کی دوا دی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے ایک ڈاکٹر نے کہا، ’’ابتدائی معائنہ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی بائیں ایڑی اور پیر کی ہڈیوں میں چوٹ آئی ہے اور دائیں کندھے، بازو اور گردن پر چوٹ آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت بھی کی ہے۔ انہیں 48 گھنٹوں کے لیے نگرانی میں رکھا گیا ہے۔‘‘

دریں اثنا، ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ممتا کے بائیں پیر پر پلاستر نظر آ رہا ہے۔ ابھیشیک بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’بی جے پی دو مئی، اتوار کو بنگال کے لوگوں کی طاقت کا احساس کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔‘‘ بی جے پی نے کچھ مہینے میں یہاں جارحانہ طریقہ سے اپنی تشہیر کاری کو تیز کیا ہے۔

ٹی ایم سی نے ممتا بنرجی پر مبینہ حملہ کے حوالہ سے انتخابی کمیشن میں شکایت کی ہے۔ وہیں انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ سی ای او نے متعلقہ ضلع الیکشن افسر سے فوری معاملہ کی تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

وہیں، بی جے پی نے اس واقعہ کو ممتا بنرجی کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے اسے ممتا بنرجی کی مایوسی قرار دیتے ہویے معاملہ کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...

’میں ان کو ٹکڑوں میں گھر لائی تھی‘، گجرات میں والد راجیو گاندھی کا تذکرہ کر پی ایم مودی پر حملہ آور ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز گجرات کا دورہ کیا جہاں ولساڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر زوردار انداز میں حملہ آور ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اب تک کئی وزرائے اعظم کو دیکھ چکی ہیں، وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے تھے، لیکن موجودہ وزیر اعظم ...

کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کا جذباتی پیغام ،’کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں ؟‘

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد اب ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ عوام کے درمیان وزیر اعلیٰ کیجریوال کا پیغام لے کر جا رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی ...

پی ایم مودی کے الزامات پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کھرگے نے کہا ’یہ ملک ہم نے بنایا‘

وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی تشہیر کے دوران لگاتار کانگریس پر حملہ کر رہے ہیں اور خاص طور سے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس صدر کھرگے نے آج سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ آسام کے گواہاٹی میں صحافیوں نے جب کانگریس صدر سے وزیر اعظم کے الزامات پر ...

اجمیر میں محمدی مدینہ مسجد کے امام کا پیٹ پیٹ کر قتل، علاقہ کے لوگوں میں سخت غم و غصہ

راجستھان کے شہر اجمیر میں پیش آنے والے ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک مسجد کے امام کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز علی الصبح رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کر امام کو قتل کر دیا گیا۔ قتل کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملہ کی اطلاع ...

امت شاہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کی گئی تقریر میں موجود ’8 جھوٹ‘ سے دگ وجئے سنگھ نے اٹھایا پردہ!

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ...