مودی کا جھوٹ بے نقاب ہونے لگا تو فرقہ واریت کا زہر پھیلنے لگا کانگریس کو ختم کرنے کا فرقہ پرستوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: تہنیتی پروگرام میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2022, 11:06 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،7؍نومبر(ایس او  نیوز)شہر میں کانگریس کے نئے صدر ملکارجن کھرگے کا استقبال کرنے کیلئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے ایک بہت بڑا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سرکردہ کانگریس رہنماؤں نے شرکت کی اور مسٹر کھرگے سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کو اگلے انتخابات میں کامیابی کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا-

مسٹر ملکارجن کھرگے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کانگریس صدر بننے کے بعد انہیں تہنیت کا یہ پروگرام اس وقت ہونا چاہئے جب کانگریس کرناٹک میں اقتدار پر واپس آجائے-انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ادے پور چنتن شویر میں جن قرار داوں کو منظور کیا گیا پارٹی صدر کے طور پر ان کی توجہ ان کو عملی جامہ پہنانے کی طرف مرکوز رہے گی-

مسٹر کھرگے نے کہا کہ پارٹی کی تمام محاذی یونٹوں کو پارٹی کے کاموں میں شامل کیا جائے اور ان کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں استعما ل کیا جائے - انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ میڈیا میں کانگریس کو جتنی تشہیر ملنی ہے وہ نہیں مل پارہی ہے -اس لئے پارٹی کارکن عوام سے رابطہ کرنے کیلئے گھر گھر پہنچ کر کام کریں - انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے کرناٹک میں کانگریس کو جو مقبولیت حاصل ہوئی ہے اس کا آنے والے دنوں میں بہتر طریقہ سے استعمال کیا جائے-

ملک کیلئے کانگریس کی دین پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہا کہ 1947میں جب ملک کو آزادی ملی اس وقت ملک میں کالجوں کی تعداد محض 400تھی آج ملک بھر میں 11لاکھ سے زیادہ کالجس موجود ہیں - صرف2لاکھ پرائمری اسکول تھے جو 2014میں 7لاکھ تک پہنچ گئے-محض 877ہائی اسکول تھے اب ایک لاکھ سے زیادہ ہیں محض 27 یونیورسٹیاں تھیں اب 723ہیں - شرح خواندگی 16فیصد تھی جو 2014میں 74فیصد تک پہنچ گئی-ملک میں محض 4لاکھ کلومیٹر کی سڑک تھی 54لاکھ کلومیٹر تک بڑھ گئی کیا یہ کارنامہ سے کم ہے - مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر کھرگے نے گجرات کے موربی پل کا حوالہ دیا اور کہا کہ افتتاح کے پانچ دن بعد ہی اگر پل گرجائے تو اس سے صاف ظاہر ہو تا ہے کہ کام کس گھٹیا معیار کا ہوا ہو گا -

انہوں نے کہا کہ اس پل کے گرنے کیلئے کسی پر ذمہ داری کا تعین نہیں کیا گیا ہے - مودی حکومت نے کانگریس حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ہر کام میں رخنہ ڈال کر صرف ان کے نام بدلنے کا کام کیا - جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کیا او ر جب جھوٹ بے نقاب ہونے لگا تو فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کا کام کر رہی ہے -راہل گاندھی نے جب سے بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے بی جے پی پر خوف طاری ہو گیا ہے - انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں تمام مل کر کام کریں اور بی جے پی کے پروپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دیں -

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔