مہاجر مزدوروں کے لئے روزی روٹی فراہم کرنا اصل امتحان: مایاوتی

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 8:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،29؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز کہا کہ مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہم کرنا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا اصل امتحان ہے۔ مایاوتی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی آزمائش مہاجر مزدوروں کو انصاف دلانا ہے۔ انہوں کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اولین ترجیح مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہمی ہونی چاہیے۔

بی ایس پی لیڈر نے کہا ’کہ ملک میں گزشتہ 66 دن سے جاری لاك ڈاؤن کی وجہ سے ہرطرح سے نظر انداز اور نفرت سے متاثر کسی نہ کسی طرح گھر واپس لوٹنے والے لاکھوں مہاجر مزدوروں کے لئے آخر کارعدالت کو کہنا پڑا کہ ریل اور بسوں سے انہیں مفت گھر بھیجنے کی پوری ذمہ داری حکومتوں کی ہے۔ جبکہ بی ایس پی کے اس مطالبے کو حکومت نظر انداز کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اتر پردیش اور بہار واپس جا رہے ان بے سہارا لاکھوں مہاجر کارکنوں کی روزی روٹی کا بنیادی مسئلہ حل کرنا مرکز اور ریاستی حکومتوں کا اب پہلا فرض بنتا ہے۔ انہیں ان کے گھر کے آس پاس مستقل روزگار فراہم کرنا ہی حکومت کی نیت، پالیسی اور خلوص کا اصل امتحان ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ اصل میں مرکز نے دیر سے ہی صحیح 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس کا بھی عوامی مفاد میں مناسب استعمال کا امتحان اب یہاں ہونا ہے۔ عوام اپنی حالت زار اور بدحالی کے لئے حکومتوں کی طرف سے کیے گئے نظرانداز اور نفرت کو شاید ہی آگے بھلا پائیں۔ انہیں جینے کے لئے انصاف چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کادوست گرفتار، کہا تھانے سے فون آنے کے بعدہوئی واردات

کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کے ایک انعامی ساتھی کوکلیان پور میں تصادم کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کورونا سے متاثرہ لوگوں کو بھٹکل ویمن سینٹر کیا گیا شفٹ؛ مزید بستروں کی ہوگی ضرورت

بھٹکل ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر میں منتقل کرنے کے بعد  آج اتوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے تمام کورونا سے متاثرہ لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کی جانب سے محمد صادق مٹا  موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سنیچر رات کو سونارکیری ...

مینگلور کے قریب بنٹوال میں مکانوں پر پہاڑی کھسک گئی؛ دو معصوم جاں بحق

گذشتہ دس دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران آج اتوار کو  قریبی علاقہ بنٹوال کے بنگلاگُڈے میں  ایک پہاڑی کھسک کر تین   مکانوں پر گرنے سے تینوں  مکان زمین بوس ہوگئے  بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو جس وقت یہ حادثہ پیش آیا،  ایک مکان میں دو  بچے آرام کررہے تھے، مکان  گرنے سے دونوں ...

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔