کرناٹک کے نائب وزیر اعلی بولے، خراب سڑکوں کی وجہ سے نہیں اچھی سڑکوں کی وجہ سے ہوتے ہیں حادثے

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2019, 9:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12 /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) حادثات خراب سڑکوں کی وجہ سے نہیں ہوتے بلکہ اس وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ سڑکیں اچھی حالت میں ہیں یہ عجیب و غریب بیان دیا ہے کرناٹک کے تین نائب زیر اعلیٰ میں سے ایک گووند کرجول نے، جن سے مرکزی حکومت کے نظر ثانی موٹر وہیکل ایکٹ میں طے کئے گئے جرمانو کی رقم کو کم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر سوال کیا گیا تھا۔ نائب وزیر اعلی گووند کرجول نے کہاکہ ہر سال ریاست میں تقریبا 10,000حادثات رپورٹ کی جاتی ہیں۔میڈیا ان کا ذمہ دار خراب سڑکوں کو ٹھہراتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ایسا بہترین سڑکوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔کئی ریاست جن میں بی جے پی زیراقتدار کرناٹک، مہاراشٹر اور گوا بھی شامل ہیں، انسانیت کی بنیاد پر جرمانے کی بڑی رقم کو کم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ گووند کرجول کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات ہائی وے پر ہوتے ہیں۔ میں زیادہ جرمانہ لگانے کی حمایت نہیں کرتا۔کابینہ میٹنگ کے دوران ہم جرمانو پر نظر ثانی کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...