مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی شیواجی راؤ پاٹل نیلنگیکر چل بسے

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2020, 8:41 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی و کانگریس لیڈر شیواجی راؤ پاٹل نیلنگیکر کا آج پونہ شہر کے ایک نجی اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ 89 سالہ نیلنگیکر کو کرونا وائرس کی بیماری لاحق ہوئی تھی وہ مثبت پائے گئے تھے انکا علاج جاری تھا اور حال ہی میں علاج کے بعد رپورٹ منفی آئی تھی لیکن اسکے باوجود بھی انکا دیگر امراض کا علاج جاری تھا۔

آج صبح کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد بھی دیگر امراض سے وہ ہار گئے اور اس دنیا سے چل بسے۔ ریاست کےمراٹھواڑہ خطے کے لاتورضلع سے تعلق رکھنے والے نیلنگیکر جون 1985 سے مارچ 1986 تک مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز تھے۔

انھیں اپنے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دینا پڑا تھا جب بمبئی ہائی کورٹ نے 1985 میں ایم ڈی کے امتحانات کے نتائج میں ان کی اپنی دختر اور اسکے دوستوں کی غیر قانونی طور سے مدد کرنے کے معاملے میں سرزنش ہوئی تھی جس کے بعد کے انھیں استعفی دینا پڑا تھا۔ نیلنگکر شائستہ اردو لہجے میں گفتگو بھی کیا کرتے تھے ۔ انکا شمار ایک اقلیتی دوست رہنما کے طور پر ہوتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

 تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔