گھر واپسی: سونیا کے حکم کی تعمیل، مہاراشٹر کانگریس نے 4627 مزدوروں کا خرچ اٹھایا

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2020, 8:55 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،8؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ذریعہ پارٹی کی ریاستی یونٹوں اور لیڈروں کو لاک ڈاؤن میں پھنسے غریب مزدوروں کی گھر واپسی کا انتظام کرنے کے حکم پر عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس حکم کے جاری ہونے کے بعد سے مہاراشٹر کانگریس نے اب تک تقریباً 4627 مہاجر مزدوروں کے ٹکٹ کی رقم ادائیگی کر ان کی گھر واپسی کا انتظام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان سبھی مزدوروں کے کھانے پینے کے انتظام کے ساتھ ہی ان سبھی کی جانچ کا بھی کانگریس نے انتظام کیا۔ جانچ کے بعد ہی سبھی کو ان کی ریاست بھیجا گیا۔

مہاراشٹر یونٹ کانگریس کے سربراہ اور ریاستی حکومت میں وزیر خزانہ بالا صاحب تھوراٹ نے جمعرات کے روز اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں مہاراشٹر سے بہار لوٹنے والے تقریباً 4627 مہاجر مزدوروں کے ٹکٹوں کی رقم ادائیگی کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر توانائی نتن راؤت، مویشی پروری کے وزیر سنیل کیدار اور رکن اسمبلی رنجیت کامبلے کی دیکھ ریکھ میں پارٹی نے 2019 مہاجروں کے لیے ٹکٹوں کی ادائیگی کی۔ ان سبھی نے ناگپور سے مظفر پور اور وردھا سے پٹنہ کے لیے ٹرین پکڑی تھی۔

بالا صاحب تھوراٹ نے کہا کہ چندر پور کے انچارج وزیر وجے وڈیتیوار اور رکن پارلیمنٹ بالو بھاؤ دھنورکر اور پارٹی کی چندر پور شہر اور ضلع یونٹوں نے بھی تقریباً 239 مہاجروں کے پٹنہ لوٹنے کے لیے ٹکٹ کے رقم کی ادائیگی کی۔ ساتھ ہی ریاستی کانگریس کے کارگزار سربراہ مظفر حسین نے اتر پردیش اور بہار کے لیے ایک خصوصی ٹرین سے تقریباً 1200 مہاجروں کے ایک قافلے کو بھیجنے کا انتظام کیا۔ انھوں نے بتایا کہ دیگر مہاجر مزدورں کے ٹکٹ اور دیگر بلوں کا دیگر ضلع پارٹی یونٹوں، اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر لیڈروں نے اپنے اپنے علاقوں میں دھیان رکھا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں پورے ملک میں لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ خصوصی ٹرین چلانے کے بعد ریلوے کے ذریعہ ان مزدوروں سے کرایہ وصولنے کی خبریں آئی تھیں۔ کئی جگہ تو ریلوے کے ذریعہ عام دنوں سے زیادہ کرایہ لینے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ اس سلسلے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر تلخ حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر حکومت غریب مزدوروں کی گھر واپسی کا خرچ نہیں اٹھا سکتی تو کانگریس پارٹی خرچ اٹھائے گی۔ انھوں نے پارٹی کی سبھی یونٹوں کو مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی کا انتظام کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد ملک بھر میں کانگریس کی طرف سے مزدوروں کو مدد ملنے لگی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...