مہاراشٹر: وردھا ندی میں کشتی پلٹنے سے دردناک حادثہ، 11 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 11:32 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں وردھا ندی میں ایک کشتی پلٹنے سے بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 11 لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ندی کنارے سے دوسری طرف جاتے وقت کشتی اچانک الٹ گئی۔ حالانکہ کشتی کیسے ڈوبی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ حادثہ بینودا تھانہ حلقہ کے ورود تعلقہ واقع جھنج گاؤں کے پاس پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کی مانیں تو کشتی پر زیادہ لوگ سوار تھے۔ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جو کہ اس کشتی کی صلاحیت سے زیادہ تھے۔ ندی میں طغیانی بھی تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے کشتی پلٹ گئی۔ کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر مقامی لوگ وہاں پہنچے اور بچاؤ کام شروع کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسام میں بھی کشتی حادثہ ہوا تھا۔ وہاں جورہاٹ میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے سبب ایک کشتی پلٹ گئی اور اس پر موجود 80 سے زائد لوگ ڈوب گئے تھے۔ بیشتر لوگوں کو فوری کارروائی کرتے ہوئے بچایا لیا گیا تھا، اور کچھ افراد خود کسی طرح تیر کر کنارے تک آ گئے تھے۔ حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوئی تھی اور کچھ لوگ لاپتہ ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سول سروسز امتحان میں 27 مسلم امیدوار کامیاب، صدف چودھری کو ملک بھر میں 23 واں مقام حاصل

  ملک کے سب سے اہم قرار دیئے جانے والے یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے کل 27 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں سے 7 خواتین شامل ہیں۔

سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان، بہار کے شبھم کمار کو اول مقام حاصل

  یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ (شخصیت) کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز میں تقرری کے لیے ...

راکیش ٹکیت کاامریکی صدرجوبائیڈن کو ٹیوٹ 11مہینے میں 700کسانوں کی موت، مانگی مدد

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی- اب پی ایم مودی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں کئی امور پر بات چیت ہونی ہے- لیکن اس دوران کسان رہنما اور بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹکیت نے امریکی صدر جو ...

پسماند ہ طبقہ سے اتنی نفرت کیوں؟ ذات پرمبنی مردم شماری سے مرکزکے انکارپرلالویادوکاحملہ

بہارمیں ذات کی مردم شماری کے معاملے پر سیاست جاری ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے 2021 میں ذات پرمبنی مردم شماری سے انکار کیا۔

اب مدھیہ پردیش میں راجہ مہر بھوج کی ذات کو لے کر ہنگامہ، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ

اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں راجہ مہر بھوج کی ذات پر تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے اور اب مدھیہ پردیش کے گوالیر-چنبل علاقے میں راجہ مہر بھوج کی ذات کو لے کر دو طبقات کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

ملی ٹنٹوں کے ساتھ روابط ہونے کے بہانے کشمیریوں کی توہین کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

 پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کمزور کرنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے فرمان جاری ہونے کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے سرمایہ کرکے روزگار کے موقعے فراہم کرنے کی بجائے سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے ...

بھٹکل : بلدیہ ملازمین کے لئے مکانات کی تعمیر سست روی کا شکار

بھٹکل ٹاون میونسپالٹی میں صفائی کرمچاری کی ذمہ داری انجام دینے والے ملازمین کے لئے رہائشی اسکیم کے تحت جو مجوزہ مکانات کی تعمیر سست رفتاری کا شکار ہوگئی ہے اور ملازمین کے لئے گھروں کا بندوبست ابھی تک ادھورا خواب بنا ہوا ہے۔