بھٹکل ماری ہبا پرامن طورپر  وداعی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th August 2018, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :9/ اگست (ایس اؤ نیوز)  شہر میں دودنوں سے جاری ہندو بھائیوں کا  ماری ہبا پرامن طورپر ماری دیوی کو وداع کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔

جمعرات کو ہزاروں بھگت مندر پہنچ کر پوجا پاٹ کیا۔ اس موقع پر مندر انتظامیہ کے ممبران موجود رہتے ہوئے نگرانی کی۔ کئی بھگتوں نے اپنی منتوں کو پوراکرنے کے لئے پھولوں کی ٹوپی اور دیگر اشیاء کی فروخت کاری ہوئی ۔ مندر کے اطراف کھلونے ، مٹھائی دیگر باکڑا دکانیں ہبا میں رنگ  بھرا۔ شام 30-04بجے کے قریب ماری دیوی وداعی کی کارروائی شروع ہوئی ۔ ماری کو کاندھوں پر لے کر بھگت جلوس کی شکل میں جالی سمندر کے ساحل تک پہنچے۔ جہاں مذہبی رسوم ادا کرنےکے بعد سمندر میں وداع کیاگیا۔

جلوس  قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے عیدگاہ میدان سے گزر کر بندر روڈ کے ذریعے سمندر کنارے پہنچا۔ راستے کے دونوں کناروں پر بھگتوں نے کھڑے ہوکر نظارہ کیا۔ ساحلِ سمندر انہونی حادثات کو روکنے کے لئے پیشگی طورپر فائر برگیڈ، ساحلی تحفظ دستہ اور مرڈیشور لائف گارڈ عملے کو تعینات کیاگیا تھا۔ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ ونایک پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ کی رہنمائی میں ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا ، سی پی آئی گنیش نے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...