لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2024, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کی جن لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان ہوا ہے ان میں غازی آباد، بلند شہر، سیتاپور اور مہاراج گنج شامل ہیں۔ ان سیٹوں پر بالترتیب ڈولی شرما، شیوم والمیکی، نکل دوبے اور ویریندر چودھری کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ تلنگانہ کی عادل آباد سیٹ سے سگونا کماری، نظام آباد سیٹ سے جیون ریڈی، میدک سے نیلم مدھو اور بھونگیر سے کرن کمار ریڈی کو ٹکٹ ملا ہے۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کی گونا سیٹ سے راؤ یادویندر سنگھ، دموہ سے تروار سنگھ لودھی، ودیشا سے پرتاپ بھانو شرما اور جھارکھنڈ کی کھونٹی سیٹ سے کالی چرن منڈا، لوہردگا سے سکھدیو بھگت، ہزاری باغ سے جئے پرکاش بھائی پٹیل کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اس سے قبل لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر امیدواروں کی سات فہرستیں جاری کی تھیں جس میں مجموعی طور پر 197 نام شامل کیے گئے تھے۔ اب جبکہ آٹھویں فہرست میں 14 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے تو مجموعی تعداد اب 211 ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: دوسرے مرحلہ میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

لوک سبھا انتخاب 2024 کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی شام 6 بجے انجام پذیر ہو گیا۔ دوسرے مرحلہ میں 13 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سبھی ای وی ایم کو سیل کر ...

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے، ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔

مودی جی اپنا منھ جتنا زیادہ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی بڑھا دیتے ہیں: پون کھیڑا

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعہ کی سہ پہر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی کانگریس کے خلاف جتنا زیادہ اپنا منھ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح بولتے رہیں۔ ہم ...

بیلٹ پیپر کی واپسی ممکن نہیں، ای وی ایم کے صد فیصد ووٹوں کو وی وی پیٹ سے ملانے کی تمام درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے صد فیصد ووٹوں کو ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پرچی ملانے کے عمل کو لازمی قرار دینے کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا، جس میں ...

’نوٹا‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس مفاد عامہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوٹا‘ (NOTA) یعنی ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب رد کیا جائے۔ اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سیٹ ...

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔