آئی پی ایل 2018: دباؤ برداشت کے لئے اب تیار ہیں نتیش رانا
کولکاتہ،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے لئے پہلی بار کھیل رہے نوجوان بلے باز نتیش رانا کا خیال ہے کہ دباؤ میں اچھی کارکردگی کرنے میں انہیں مزہ آرہا ہے۔ رانا نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 11ویں سیزن میں دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 35 گیندوں پر 59رنز کی تیز طرار اننگز کھیلی۔رانا اور آندرے رسل کے 12 گیندوں پر بنائے گئے 41رنز کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت کولکاتہ نے دہلی کو 71 رنز سے ہرا دیا۔رانا نے کہاکہ جیسا کہ میں نے پچھلی بار بھی کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ دباؤ میں میں اچھی کارکردگی کر سکتا ہوں۔یہاں پر بھی دباؤ تھا اور خوش ہوں کہ میں نے دباؤ میں اچھی کارکردگی کی۔ مسلسل دو مقابلے ہارنے کے بعد یہ میچ ہمارے لئے بہت اہم تھا۔انہوں نے کہاکہ اس میچ میں سبھی لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔کلدیپ نے پنت اور میکسویل کے وکٹ نکالے۔ہمیں لگتا ہے کہ یہ دو وکٹ ہمارے لئے کافی اہم تھے۔مجھے نہیں لگتا ہے کہ میں نے سب سے زیادہ اہم کردار ادا کیا۔سب نے اپنی ذمہ داریوں کوبخوبی ادا کیا۔دہلی کے رہنے والے رانا نے کہا کہ ان کا منصوبہ آخر تک بلے بازی کرنے کا تھا۔وہ اننگز کے 19 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔