کلگھٹگی اور منڈگوڈ کے علاقے میں شیر کی چہل پہل: ڈنڈھورا کے ذریعے عوام میں پیدا کی گئی بیداری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th February 2020, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:14؍فروری(ایس اؤ نیوز)کلگھٹگی اور منڈگوڈ کی سرحد پر شیر کی چہل پہل ہونے کے شبہ پر تعلقہ کے ہنگند اور اتی ویری دیہات میں ڈ نڈھورے کے ذریعے  عوام میں بیداری پیدا کی جارہی ہے

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابقکلگھٹگی تعلقہ بینڈلگٹی میں پچھلے تین دن سے  شیر کودیکھا گیا ہے  لیکن فوریسٹ عملہ اس کو  قیدکرنے میں ناکام ہوا ہے ، اسی دن سے پاس پڑوس کے دیہاتوں  کی سرحدوں پر شیر کے قدموں کے نشان نظر آنے پر علاقے کے عوام خوف میں مبتلا ہیں۔

کلگھٹگی کے آر ایف اؤ شریکانت پاٹل کا کہنا ہے کہ  کلگھٹگی تعلقہ سے منڈگوڈ تعلقہ کے ہنگند اور اتی ویری دیہاتوں کی سرحد ملتی ہے، بینڈلگٹی فوریسٹ کے ساتھ  متعلقہ علاقے میں گھنے جنگلات ہونے سے منڈگوڈ کے سرحدی علاقے میں شیر کی چہل پہل ہونے کے امکانات ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کالی فوریسٹ سے  اگر شیر آیا ہے  تو لوٹ کر دوبارہ اسی جنگل میں چلا جاسکتاہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ فطری طورپر منڈگوڈ اور  یلاپور کے جنگلات میں شیر گھوماہوگا۔

ہنگند دیہات کے لیڈر سدپا ہڈپد نے بتایا کہ بینڈلگٹی علاقے میں شیر آنے کی اطلاع عوام تک پہنچانے کے لئے ڈنڈھورا پیٹ کر اطلاع پہنچائی گئی ہے تاکہ  گاؤں والے  قریبی علاقوں میں  اپنے جانوروں کو چرانے اور پاس کے جنگلات میں داخل ہونے کو لے کر ہوشیار رہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے منڈگوڈ تعلقہ کے فوریسٹ علاقوں میں فوریسٹ عملہ بھی شیر کو پکڑنے کی کوششوں  میں مصروف  ہے ، یلاپور ڈی ایف او گوپال کرشنا ہیگڈے نے خبر دی ہے کہ شہر  جنگل کی طرف واپس لوٹنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...