اُڈپی ضلع میں کیار طوفان کے نتیجےمیں 2ہلاک : گھروں کو نقصان ، بجلی کے کھمبے ، درخت زمین بوس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2019, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:25؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) اُڈپی ضلع میں موسلادھار بارش کے چلتے دو لوگ ہلاک ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کاپو تعلقہ کے کورکالو دیہی پنچایت حدود کے کنجاروگری میں سولوچنا شریگار(42) اور کوکّہلی گرام پنچایت کے سانتے جڈو کے رویندر کمار کولال(38) ہی ہلاک ہونے والے افراد بتائے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سولوچنا شریگار جمعہ کی شام جانوروں کے لئے چارہ لانے گئی تھیں تو شنکر تیرتھ کے قریب پیر پھسل کر ہلاک ہوئی  تھی جن کی نعش رات میں ملی۔ ایک دوسری طرف رویند کولال زوروں کی بارش سے بچنے کےلئے اپنےآٹو رکشا کو کنارے کھڑا کرکے اپنے شناسا دیواکر شٹی کے گھر کی صحن والی چھت کے نیچے کھڑے تھے تو درخت گر کر ہلاک ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ضلع میں 7.5سنٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اُڈپی میں 8.3، کنداپور 8.6، کارکلا 5.3سنٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔ کاپو اور اُڈپی تعلقہ جات کے کئی مقامات پر گھروں کو نقصان پہنچا ہے، درخت اور بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوئے ہیں۔ فصلیں برباد ہوئی ہیں۔ بارش اور طوفانی ہواؤں کو دیکھتے ہوئے 26اکتوبر کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...